فیضانِ صحابیات اسلامیہ کالج کراچی

فیضانِ صحابیات اسلامیہ کالج کراچی

الحمدُ للہ !اللہ پاک کے فضل و کرم اور مرشدِ کریم کی نگاہِ عنایت سے اسلامی بہنوں میں سنتوں کا فیضان عام کرتا ہوا بے  مثال فیضانِ صحابیات  اسلامیہ کالج جمشید کواٹر کراچیکا سنگِ بنیاد 2022 میں رکھا گیا اور باقاعدہ افتتاح 24 مئی 2025 کو محترمہ بنتِ عطار باجی نے فرمایا۔

آفسز کی تعداد:

فیضانِ صحابیات کراچی کی اس بلند و بالا عمارت میں فی الحال درج ذیل آفسز قائم ہیں:(1)فنانس آفس(2)ایڈمنسٹریٹو آفس۔ ان شاء اللہ مستقبل میں مزید شعبہ جات کو بھی آفسز بنا کر دئیے جائیں گے۔

خصوصیات:

الحمد للہ!اس عمارت میں ایگزکٹو روم،گیسٹ رومز،میٹنگ رومز(بقیع ہال،مدینہ آڈیٹوریم،بغدادی ٹریننگ روم) اور رضا لاؤنج بھی قائم ہیں۔

فیضانِ صحابیات کراچی  میں ہونے والے دینی کام:

*الحمدُللہ فیضانِ صحابیات کراچی  میں رہائشی کورسز اور مدنی مشوروں   کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔

*چھوٹی بچیوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے شام4 تا 5 بجے گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے ۔

*بروز بدھ دن3 تا 5بجے تک اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں کثیر اسلامی بہنیں اپنے ظاہر و باطن کی اصلاح کا جذبہ لئے پابندی کے ساتھ شرکت کی سعادت پاتی ہیں۔

*دوپہر 2 تا 4 بجے تک روحانی علاج کا بستہ لگایا جاتا ہے،جہاں دکھیاری اسلامی بہنوں کو روحانی علاج،کاٹ اور تعویذات و وظائف کی مفت سہولت بھی  فراہم کی جاتی ہے۔

*شام 4  تا 5 بجے مدرسۃ المدینہ بالغات  بھی لگتا ہے جس میں تربیت یافتہ مدرسات بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو درست قواعد و مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی شرعی،اخلاقی اور تنظیمی تربیت   بھی کرتی ہیں۔


Share