فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی جھلکیاں
احکامِ حج کورس
(اس سلسلے میں ہر ماہ اس شعبے سے متعلق مفید معلومات بیان کی جاتی ہیں۔)
حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک عظیم رکن ہے جو امتِ مسلمہ کی وحدت اور عالمگیریت کی روشن علامت ہے۔ جب یہ عبادت اسلامی تعلیمات کے مطابق ادا کی جائے تو یہ انسان کی دنیوی و اُخروی کامیابی کا ذریعہ بنتی ہے۔جس طرح صاحبِ استطاعت مسلمان پر حج فرض ہے، اسی طرح اس کے ضروری احکام کا سیکھنا بھی نہایت اہم ہے، تاکہ یہ مقدس فریضہ درست اور شریعت کے مطابق ادا ہو سکے۔
اسی ضرورت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز نے احکامِ حج کے عنوان سے ایک جامع آن لائن کورس متعارف کروایا ہے۔یہ کورس بالخصوص ان طالبات کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جو حج کے مسائل اور طریقۂ کار کو آسان، منظم اور مستند انداز میں سیکھنا چاہتی ہیں،تاکہ وہ اس عظیم عبادت کو صحیح اور بہترین طریقے سے ادا کر سکیں۔ اس کورس میں احرام سے لے کر وقوفِ عرفہ تک تمام اہم مراحل سادہ اور قابلِ فہم انداز میں بیان کیے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی دل کی صفائی، اخلاص،عاجزی اور روحانی تیاری جیسے باطنی پہلوؤں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے، تاکہ حج محض ظاہری اعمال تک محدود نہ رہے بلکہ حقیقی روحانی ثمرات بھی حاصل ہوں۔
کورس کے ابتدائی حصے میں حج کی فرضیت، اہمیت اور اس کی اقسام(افراد، قران اور تمتع)کو واضح کیا جاتا ہے تاکہ بنیادی فہم مضبوط ہو۔ اس کے بعد اسلامی بہنوں کے لئے احرام، نیت، تلبیہ اور احرام کی پابندیوں کو تفصیل سے بیان کیا جاتا ہے۔ نیز طواف اور سعی کا عملی طریقہ، ان کی شرائط اور سنتیں بھی آسان اور مرحلہ وار انداز میں سمجھائی جاتی ہیں۔ مزید برآں وقوفِ عرفہ کی اہمیت،مزدلفہ میں قیام،رمیِ جمرات کے مراحل، قربانی، حلق یا قصر، اور حج کے واجبات و سنن کی مکمل وضاحت کی جاتی ہے، تاکہ تمام ارکان درست ترتیب کے ساتھ ادا کیے جا سکیں۔ یہ جامع کورس طالبات کے لئے مکمل راہ نمائی کا ذریعہ ہے، تاکہ وہ پورے ایمان، اخلاص اور شرعی احکام کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس عظیم عبادت کو صحیح انداز میں ادا کر سکیں۔
کورس کے مشمولات
اس کورس کے مشمولات یہ ہیں:
*سفرِحج کے لئے ضروری سامان کیا ہونا چاہئے؟
* اصطلاحات، دعائیں * حج کی فرضیت و اہمیت و اقسام
* احرام میں حرام،مکرہ اور جائزباتیں
* مکہ،منیٰ و مزدلفہ کی حاضری *قربانی ،طوافِ زیارت ،رمی کے احکام * حاضری مدینہ اور اس کے آداب۔
کورس کرنے کے بعد آپ کس قابل ہو جائیں گی؟
یہ کورس مکمل کرنے کے بعد طالبات اسلام کے بنیادی رکن، حج کے احکام کو نہ صرف گہرائی سے سمجھ سکیں گی بلکہ اس عظیم فریضے کو پورے ایمان، اخلاص اور شرعی راہ نمائی کے مطابق بہترین انداز میں ادا کرنے کے قابل بھی ہو جائیں گی۔
کورس کی اہلیت
یہ کورس ہر وہ اسلامی بہن کر سکتی ہے جس کی عمر کم از کم 12 سال ہو۔اس کے علاوہ کسی خاص تعلیمی قابلیت کی شرط نہیں ۔
ایڈمیشن کے لئے رابطہ نمبر: 03142036541

Comments