فیضان آن لائن اکیڈمی کی جھلکیاں
ماہنامہ خواتین ویب ایڈیشن

فیضان آن لائن اکیڈیمی کی جھلکیاں

(حدیث کورس)

(ماہنامہ خواتین میں یہ ایک نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے، جس میں ہر ماہ اس شعبے سے متعلق مفید معلومات پیش کی جائیں گی۔)

حدیثِ مبارک قرآنِ پاک کے بعد معتبر و مستند ذریعۂ ہدایت ہے۔حدیث کورس میں احادیثِ نبویہ کی روشنی میں زندگی کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی عملی رہنمائی حاصل ہو گی اور  طالبہ کو اہلِ سنت کے معمولات کے بارے میں احادیث کی روشنی میں مکمل اطمینان حاصل ہوگا۔اس کورس میں احادیث کا ترجمہ پڑھانے کے ساتھ تشریح و وضاحت بھی کروائی جائے گی جس سے طالبہ کو اپنی زندگی سنت کے مطابق ڈھالنے کا شعور حاصل ہو گا۔یہ کورس اُن تمام افراد کے لئے ایک سنہری موقع ہے،جو مصروف زندگی کے باوجود گھر بیٹھے مستند علمِ حدیث حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس کورس میں احادیث کی روشنی میں عقائد،عبادات، اخلاقیات  اور معاشرتی آداب وغیرہ پر مبنی تربیت دی جائے گی ، مثلاً:

عقائد کی اصلاح:٭ایمان کی تعریف،ایمانِ مُفَصَّل و مُجْمَل کی وضاحت٭تقدیر پر ایمان٭جنت و جہنم سے متعلق عقیدہ ٭ قیامت اور عذاب قبر احادیث کی روشنی میں۔

طہارت سے متعلق شرعی حکم:٭وضو کس پانی سے کر سکتے ہیں؟٭غسل کا مسنون طریقہ٭کن صورتوں میں غسل کرنا  فرض ہوتاہے؟ ٭ استنجا کا بیان۔

عبادات کی رہنمائی:٭نماز بخشش کا ذریعہ ہے٭نماز کے فرائض،واجبات،سنتیں اور مستحبات کی تعداد٭تراویح کی کتنی رکعتیں ہیں؟نیز تراویح نہ پڑھنے پر قضا کرنی ہوگی؟٭ نمازِ جمعہ،نمازِ جنازہ اور نمازِ عیدین کا طریقہ مستند احادیث کی روشنی میں٭ زکوٰۃ کس پر اور کتنے مال پر فرض ہوتی ہے؟

حلال روزی سے متعلق احکام:٭حلال روزی حاصل کرنا فرض ہے٭حرام روزی کی وعید٭سود کا بیان٭قرض دار کو مہلت دینا٭سود  کا ادنیٰ گناہ ماں سے بدکاری کرنا ہے٭ شہید کا قرضہ معاف نہیں ہوتا۔

نکاح اور شریعت :٭عورت بہترین متاع ہے٭مہر کی کتنی قسمیں ہیں اور ہر ایک کا حکم کیاہے؟٭شوہر،بیوی کے حقوق ٭بدکاری کرنے والوں کی سزا کیا ہے؟٭طلاق دینا کب ممنوع اور کب واجب ہے؟احادیث کی روشنی میں٭عدت کے احکام ٭ عورت پر پردہ کرنا فرض ہے۔

معاملات و اخلاقیات کی تعلیم:٭والدین،رشتے داروں اور ہمسایوں کے حقوق٭ ظاہری و باطنی گناہوں کا بیان۔

کورس کرنے کے بعد آپ کس قابل ہو چکی ہوں گی؟حدیث کورس کرنے کے بعد سنتِ نبوی سے قریبی تعلق پیدا ہوتا ہے،جس سے عملی زندگی میں سنت پر عمل کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے۔قرآنِ پاک کی درست سمجھ حاصل ہو جاتی ہے اور سنت پر عمل کے ذریعے طالبِ علم اپنی دنیا و آخرت سنوار  سکتا ہے۔

یہ کورس کون کر سکتی ہے؟ کورس کرنے کے لئے کن چیزوں کی اہلیت ہونا ضروری ہے؟

U عمر کم از کم   15 سال ہو۔

U اردو پڑھنا اور لکھنا آتا ہو۔

U اسلامی معلومات حاصل کرنے کا جذبہ ہو۔


Share