DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Ibrahim Ayat 2 Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﷼
اٰیاتہا 52

Tarteeb e Nuzool:(72) Tarteeb e Tilawat:(14) Mushtamil e Para:(13) Total Aayaat:(52)
Total Ruku:(7) Total Words:(935) Total Letters:(3495)
2

اللّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-وَ وَیْلٌ لِّلْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ شَدِیْدِ ﹰ (۲)
ترجمہ: کنزالعرفان
اللہ جس کی ملکیت میں ہر وہ چیز ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور کافروں کیلئے ایک سخت عذاب کی خرابی ہے ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَللّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ:اللّٰہجس کی ملکیت میں  ہے} یعنی اس اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے راستے کی طرف لاؤ جو عزت والا، سب خوبیوں  والا ہے، ہر وہ چیز جو آسمانوں  میں  ہے اور جو زمین میں  ہے وہ سب کا خالق و مالک ہے، سب اس کے بندے اور مملوک ہیں تو اس کی عبادت سب پر لازم ہے اور اس کے سوا کسی کی عبادت روا نہیں  اور جنہوں  نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی عبادت چھوڑ کر ان بتوں  کی عبادت کرنا شروع کر دی جو کسی چیز کے مالک ہی نہیں  بلکہ وہ خود مملوک ہیں  تو آخرت میں  ان کے لئے سخت عذاب تیار کیا گیا ہے۔ (خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۲، ۳ / ۷۴)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links