Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ibrahim Ayat 2 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 7
سورۃ ﷼
اٰیاتہا 52
Tarteeb e Nuzool:(72) | Tarteeb e Tilawat:(14) | Mushtamil e Para:(13) | Total Aayaat:(52) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(935) | Total Letters:(3495) |
2
اللّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-وَ وَیْلٌ لِّلْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ شَدِیْدِﹰ(2)
ترجمہ: کنزالعرفان
اللہ جس کی ملکیت میں ہر وہ چیز ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور کافروں کیلئے ایک سخت عذاب کی خرابی ہے ۔
تفسیر: صراط الجنان
{اَللّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ: اللّٰہ جس کی ملکیت میں ہے} یعنی اس اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے راستے کی طرف لاؤ جو عزت والا، سب خوبیوں والا ہے، ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے وہ سب کا خالق و مالک ہے، سب اس کے بندے اور مملوک ہیں تو اس کی عبادت سب پر لازم ہے اور اس کے سوا کسی کی عبادت روا نہیں اور جنہوں نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت چھوڑ کر ان بتوں کی عبادت کرنا شروع کر دی جو کسی چیز کے مالک ہی نہیں بلکہ وہ خود مملوک ہیں تو آخرت میں ان کے لئے سخت عذاب تیار کیا گیا ہے۔ (خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۲، ۳ / ۷۴)