Home Al-Quran Surah Ibrahim Ayat 44 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﷼
اٰیاتہا 52

Tarteeb e Nuzool:(72) Tarteeb e Tilawat:(14) Mushtamil e Para:(13) Total Aayaat:(52)
Total Ruku:(7) Total Words:(935) Total Letters:(3495)
44

وَ اَنْذِرِ النَّاسَ یَوْمَ یَاْتِیْهِمُ الْعَذَابُ فَیَقُوْلُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا رَبَّنَاۤ اَخِّرْنَاۤ اِلٰۤى اَجَلٍ قَرِیْبٍۙ- نُّجِبْ دَعْوَتَكَ وَ نَتَّبِـعِ الرُّسُلَؕ- اَوَ لَمْ تَكُوْنُوْۤا اَقْسَمْتُمْ مِّنْ قَبْلُ مَا لَكُمْ مِّنْ زَوَالٍۙ(۴۴)
ترجمہ: کنزالایمان
اور لوگوں کو اس دن سے ڈراؤ جب ان پر عذاب آئے گا تو ظالم کہیں گے اے ہمارے رب تھوڑی دیر ہمیں مہلت دے کہ ہم تیرا بلانا مانیں اور رسولوں کی غلامی کریں تو کیا تم پہلے قسم نہ کھاچکے تھے کہ ہمیں دنیا سے کہیں ہٹ کر جانا نہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَنْذِرِ النَّاسَ:اور لوگوں  کو ڈراؤ۔} یعنی اے حبیب !صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ لوگوں  کو قیامت کے دن سے ڈرائیں ،اس دن جب ان پر عذاب آئے گا تو شرک اور گناہ کر کے اپنی جانوں  پر ظلم کرنے والے کہیں  گے’’اے ہمارے رب !عَزَّوَجَلَّ، تھوڑی دیر کیلئے ہمیں  دنیا میں  واپس بھیج دے اور ہمیں  مہلت دیدے تا کہ  ہم سے جو قصور ہوچکے ان کی تلافی کرتے ہوئے تیری توحید کی دعوت کو قبول کر لیں  اور تیرے رسولوں  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی غلامی کر لیں  ۔ اس پر انہیں  ڈانٹ ڈپٹ کی جائے گی اور فرمایا جائے گا  کیا تم پہلے دنیا میں  اس بات کی قسمیں  نہ کھاچکے تھے کہ مرنے کے بعد بھی تم اسی حالت میں  رہو گے اور آخرت کے گھر کی طرف منتقل نہ ہو گے ؟ (خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۴۴، ۳ / ۹۰، مدارک، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۴۴، ص۵۷۳، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links