Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ibrahim Ayat 50 Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﷼
اٰیاتہا 52

Tarteeb e Nuzool:(72) Tarteeb e Tilawat:(14) Mushtamil e Para:(13) Total Aayaat:(52)
Total Ruku:(7) Total Words:(935) Total Letters:(3495)
50-51

سَرَابِیْلُهُمْ مِّنْ قَطِرَانٍ وَّ تَغْشٰى وُجُوْهَهُمُ النَّارُ(50)لِیَجْزِیَ اللّٰهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْؕ- اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ(51)
ترجمہ: کنزالایمان
ان کے کرتے رال کے ہوں گے اور ان کے چہرے آ گ ڈھانپ لے گیاس لیے کہ اللہ ہر جان کو اس کی کمائی کا بدلہ دے بےشک اللہ کو حساب کرتے کچھ دیر نہیں لگتی


تفسیر: ‎صراط الجنان

{سَرَابِیْلُهُمْ:ان کے کرتے ۔} یعنی قیامت کے دن کافروں  کے کرتے سیاہ رنگ اور بدبودار تارکول کے ہوں  گے جن سے آگ کے شعلے اور زیادہ تیز ہوجائیں ۔ (مدارک، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۰، ص۵۷۵، خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۰، ۳ / ۹۳، ملتقطاً)

             تفسیر بیضاوی میں  ہے کہ ان کے بدنوں  پر رال لیپ دی جائے گی تووہ کرتے کی طرح ہوجائے گی، اس کی سوزش اور اس کے رنگ کی وحشت و بدبو سے تکلیف پائیں  گے ۔ (بیضاوی، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۰، ۳ / ۳۵۸)

{وَ تَغْشٰى وُجُوْهَهُمُ النَّارُ:اور ان کے چہروں  کو آ گ ڈھانپ لے گی۔} یعنی کافروں  کے جسموں  پر لپٹے ہوئے تارکول سے آگ کے شعلے اتنے بلند ہوں  گے کہ آگ ان کے چہروں  کو ڈھانپ لے گی۔ (روح البیان، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۰، ۴ / ۴۳۷)

{لِیَجْزِیَ اللّٰهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ:تاکہ اللّٰہ ہر جان کو اس کی کمائی کا بدلہ دے۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ کافروں  کو یہ سزا اس لئے دے گا تاکہ وہ ہر مجرم شخص کو ا س کے کئے ہوئے کفر اور گناہوں  کا ایسا بدلہ دے جو اس کے جرم کے مطابق ہو۔ بیشک اللّٰہ تعالیٰ بہت جلد حساب کرنے والا ہے۔ (روح البیان، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۱، ۴ / ۴۳۷)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links