Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Ankabut Ayat 52 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﳞ
اٰیاتہا 69

Tarteeb e Nuzool:(85) Tarteeb e Tilawat:(29) Mushtamil e Para:(20-21) Total Aayaat:(69)
Total Ruku:(7) Total Words:(1120) Total Letters:(4242)
52

قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ شَهِیْدًاۚ-یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْبَاطِلِ وَ كَفَرُوْا بِاللّٰهِۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ(52)
ترجمہ: کنزالعرفان
تم فرماؤ: میرے اور تمہارے درمیان الله کافی گواہ ہے، وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور باطل پر ایمان لانے والے اور الله کے منکرہی نقصان اٹھانے والے ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ شَهِیْدًا: تم فرماؤ: میرے اور تمہارے درمیان اللہ کافی گواہ ہے۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اگر آپ کی نبوت کا انکار کرنے والے لوگ قرآنِ پاک کے نازل ہونے کے بعد بھی آپ کی رسالت کوتسلیم نہ کریں  تویہ ان کی بدبختی ہے، آپ ان سے فرمادیجئے کہ میرے اورتمہارے درمیان میری رسالت کے سچے ہونے اور تمہارے جھٹلانے پر اللہ تعالیٰ گواہ ہے ، وہ آسمانوں  اورزمین کی ہرچیز کا علم رکھتا ہے اور جس کا علم جتنا کامل ہو اُس کی گواہی بھی اتنی ہی کامل ہوتی ہے اوریقینا کامل ترین علم اللہ تعالیٰ کا ہے تو گواہی بھی اسی کی کامل ترین ہے اور یاد رکھو کہ باطل پر ایمان لانے والے اور اللہ تعالیٰ کے منکرہی نقصان پانے والے ہیں۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links