Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

سورۂ فاتحہ میں ہر مسئلے کا حل ہے

اے عاشقانِ رسول! سورۂ فاتحہ ہر مسئلے کا حل ہے۔ حضرت عطاء رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جسے کوئی حاجت ہو، وہ سورۂ فاتحہ کی تِلاوت کرے، اِس کی بَرَکت سے حاجت پُوری ہو جائے گی۔([1])عُلما فرماتے ہیں: 100 مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر جو بھی دُعا کی جائے، قبول ہوتی ہے۔([2])

سُبْحٰن اللہ! کیسا آسان حل ہے...! کوئی مشکل ہو، پریشانی ہو، تنگ دستی ہو، کوئی پریشانی آجائے، کوئی حاجت درپیش ہو، سورۂ فاتحہ پڑھیے، دُعائیں مانگئے! اِنْ شَاءَ اللّٰہُ الْکَرِیْم!اللہ پاک کرم فرمائے گا اور مشکل، پریشانی ، تنگ دستی دور ہو گی۔

اللہ پاک ہمیں کَثْرت سے تِلاوتِ قرآن بالخصوص سُورۂ فاتحہ بار بار پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

خواجہ حُضُور کی قرآن سے محبّت

پیارے اسلامی بھائیو! خواجۂ خواجگان، حُضُور خواجہ مُعِین الدین چشتی اجمیری رَحمۃُ اللہ علیہ کے بےشُمار اَوْصاف میں سے ایک اَہَم تَرِین وَصْف یہ ہے کہ آپ قرآنِ کریم سے بےحَدْ محبّت رکھتے تھے۔ آپ کی عُمر 15 سال تھی، جب والدِ محترم کا سایہ سَر سے اُٹھ گیا، وِراثت میں آپ کو ایک باغ (Garden)اور ایک چکی (Mill)ملی، آپ رَحمۃُ اللہ علیہ نے باغ بیچ دیا،پَن چکی بھی فروخت کی اور باقِی جو ساز و سامان تھا، سارا بیچا، اُس کی قیمت فقیروں، مسکینوں پر صدقہ کی اور سَمَرقند شہر (Shamarkand city)جا کر قرآنِ کریم حِفْظ کرنے


 

 



[1]...تفسیر در منثور، پارہ:1، سورۂ فاتحہ، جلد:1، صفحہ:17۔

[2]...جنتی زیور، صفحہ:587۔