Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat
اَلحمدُ للہ! ہفتہ وار اجتماع میں ذِکْر ہوتا ہے *عِلْمِ دِین بھی سیکھنے کو ملتا ہے *نیک صحبت میں بیٹھنا *اور مسجد میں وقت گزارنا نصیب ہوتا ہے *ایک اَہَم برکت یہ کہ دِینی اجتماع کے لیے جانا بھی راہِ خُدامیں نکلنا ہے، ہفتہ وار اجتماع میں تشریف لائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! گھر سے نکلنے سے لے کر واپس لوٹنے تک سارا وقت راہِ خُدا میں شُمار ہو گا۔ ہر جمعرات پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں اَوَّل تا آخر شرکت کی نیّت کر لیجیے!آئیے ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار سنتے ہیں:
ایک اسلامی بھائی کے خط کا خلاصہ ہے کہ میرا تَعَلُّق بدمذہب گھرانے سے تھا ۔ دعوت اسلامی سے منسلک ہونے کی سعادت یوں نصیب ہوئی کہ ایک مرتبہ ایک دعوتِ اسلامی والے عاشقِ رسول اسلامی بھائی سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مجھے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جسے میں نے نا چاہتے ہوئے بھی قبول کر لیا۔ جب میں اجتماع میں شریک ہوا تو وہاں ہونے والے پرسوز بیان اور رقت انگیز دعا نے میرے دل میں انقلاب پیدا کر دیا ، جس کی وجہ سے مجھے قلبی سکون ملا۔ بس پھر تو اجتماع میں شرکت کرنا میرا معمول بن گیا۔ گھروالوں کو معلوم ہوا تو انہوں نے رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دیں۔ اللہ پاک کی عطا کردہ توفیق سے میں کسی نہ کسی طرح اجتماع میں پہنچ ہی جاتا۔ اب میرا نیکیاں کرنے کا جذبہ روزبروز بڑھتا جا رہا تھا۔ میرے اخلاق میں بہتری آنا شروع ہو گئی ، گھر والوں نے جب میرے اخلاق و کردار میں پیدا ہونے والی تبدیلی دیکھی تو آہستہ آہستہ انہوں نے بھی نرمی کرنا شروع کردی۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! اجتماع کی بَرَکت سے اچھے عقائد اپنانے ، سر پر عمامہ شریف