Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat
سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیّت کیجیے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
ذِکْر کرنے والوں کا ہی ذِکْر ہوتا ہے
پیارے اسلامی بھائیو! آج چَھٹی شریف ہے۔ اَلحمدُ للہ! آج بَرّ صغیر(Subcontinent) کی عظیم علمی و روحانی شخصیت، وارِثُ النَّبِی، عطائے رسول، مُعِینُ الدِّین حضرت خواجہ حَسَن سِجْزِی المعروف خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہ علیہ کا یومِ عرس شریف ہے اور ہم ذِکْرِ خواجہ حُضُور کرنے کے لیے حاضِر ہیں۔
چراغِ اَنجمنِ اَوْلیا غریب نواز امینِ سَطْوَتِ خیبر کُشَا غریب نواز
گُلِ حدیقۂ حسنین، نورِ چَشْمِ علی فدائے سیرتِ خیرُ الْوریٰ غریب نواز
مفہوم:اے خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہ علیہ! آپ اَوْلیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم کی محفل کے چراغ ہیں، آپ خیبر فتح کرنے والے مولائے کائنات، مولا علی رَضِیَ اللہ عنہ کی شُجاعت کے امین ہیں، آپ امام حَسَن و اِمام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہما کے باغ کا پھول اور حضرت علی رَضِیَ اللہ عنہ کی آنکھ کا تارا ہیں اور مصطفےٰ جانِ رَحْمت صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و سَلَّم کی سُنّتوں کے شیدائی ہیں۔
بعض دفعہ شیطان وسوسہ دِلاتا ہے؛ یہ کیا بات ہوئی، چاہیے تو یہ کہ لوگوں کو قرآن سُنایا جائے، احادیث سنائی جائیں، نماز، روزے کے مُتَعَلِّق بتایا جائے۔ آپ لوگ جب دیکھو بَس بندوں کا ذِکْر کرنا شروع کر دیتے ہیں * کبھی غوثِ پاک کا ذِکْر * کبھی خواجہ