Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

میں اُتْرَیں اللہ پاک کے پاکیزہ کلام قرآنِ کریم کا ساتھ نصیب ہو جائے۔

قرآنِ کریم کو دیکھنا

پیارے اسلامی بھائیو! خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہ علیہ قرآنِ کریم سے بہت محبّت فرماتے تھے، ساتھ ہی ساتھ دوسروں کو قرآنِ کریم سے محبّت کا دَرْس بھی دیا کرتے تھے۔ خواجہ بختیار کاکی رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:پِیر شریف کا دِن تھا، میں خواجہ حُضُور رَحمۃُ اللہ علیہ کی خِدْمت میں حاضِر ہوا؛ اس وقت شیخ محمد اَوْحَد چشتی رَحمۃُ اللہ علیہ اور دوسرے بزرگ حاضِر تھے، خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہ علیہ نے دَرْس دیا۔ اِس میں (محبّتِ قرآن کی ترغیب دِلاتے ہوئے) فرمایا :قرآنِ کریم کو دیکھنا عِبَادت ہے۔جو بندہ کلامُ اللہ(یعنی قرآنِ کریم ) کی طرف دیکھتا اور اس کی تلاوت کرتا ہے تو اسے دُگنا ثواب دیا جاتا ہے، ایک قرآنِ کریم پڑھنے کا اور دوسرا قرآنِ کریم دیکھنے کا۔ ([1])

قرآن دیکھنےکی 3 برکتیں

خواجہ غریب نواز رَحمۃُاللہ علیہ نے مزید فرمایا: جو شخص قرآنِ کریم کو دیکھتا ہے* اللہ پاک کے فضل و کرم سے اس کی بینائی(Eyesight) زیادہ ہو جاتی ہے اور* اس کی آنکھ کبھی نہیں دکھتی * نہ خشک ہوتی ہے۔

ایک مرتبہ ایک بزرگ رَحمۃُ اللہ علیہ تشریف فرما تھے،سامنے قرآنِ کریم رکھا تھا، اتنے میں ایک نابینا(Blind) شخص حاضِر ہوا،اُس نے عرض کیا: میں نے بہت عِلاج(Treatment) کئے مگر میری آنکھیں ٹھیک نہ ہوئیں، آپ دَم کر دیجیے! وہ بزرگ رَحمۃُ اللہ علیہ قبلہ رُخ ہوئے،فاتحہ شریف پڑھی، پھر قرآنِ کریم اُٹھا کر اس کی دونوں


 

 



[1]...ہشت بہشت، دلیل العارفین ،صفحہ:20۔