Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

سال تک دِن رات محنت کرنے کے بعد خلیل خان حافِظِ قرآن بَن گیا اور آیندہ سال اپنے والد سلطان محمود کے پاس پہنچا اور کہا: اِس سال رمضان شریف میں تراویح میں سُناؤں گا۔ سلطان نے حیرت سے پوچھا: تم کب سے حافِظ بنے؟ خلیل خان نے والِد کو وہی واقعہ یاد دِلایا اور عُلَمائے کرام کی گفتگو یاد کروائی اور کہا: بَس اسی وقت سے میں نے قرآنِ کریم حِفْظ کرنا شروع کر دیا تھا اور اب میں حافِظ ہوں۔ سلطان محمود نے اپنے ہونہار بیٹے کو تراویح پڑھانے کی اجازت دی، خلیل خان نے پہلے دِن تراویح میں پُورا قرآنِ کریم ختم کیا، سلطان پیچھے کھڑا سُنتا رہا، دوسرے دِن پھر پُورا قرآنِ کریم ختم کیا، سلطان پیچھے کھڑا سُنتارہا، پہلی 16 تراویح میں خلیل خان نے 16 ختمِ قرآن کیے ، 16 ویں دِن سلطان محمود نے اپنے ہونہار بیٹے کو سینے سے لگایا، پیشانی پر بوسہ دیا اور کہا: خلیل خان! تمہارا شکریہ کیسے ادا کروں کہ تُو نے میرے لیے روزِ قیامت سورج کی گرمی سے بچنے کا سامان کر دیا ہے۔

پتا چلا؛ ہم محنت کریں تو قرآنِ کریم حِفْظ کرنا یا کچھ سُورتیں یاد کر لینا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ بَس ذِہن بنانے اور ہمّت باندھنے کی بات ہے۔ بَس ہمّت باندھیے اور اللہ پاک کا نام لے کر قرآنِ کریم مکمل یا چند سُورتیں یاد کرنا شروع کر دیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! غیب سے اَسْباب بن ہی جائیں گے۔

اُٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے                   پِھر دیکھ خُدا کیا کرتا ہے

بچوں کو حفظ کروائیے!

اِسی طرح اپنے بچوں کو بھی قرآنِ کریم حِفْظ کروائیے! اَلحمدُ للہ! دعوتِ اسلامی کا شعبہ مدرسۃ ُالمدینہ (گرلز & بوائز) آپ کی خِدْمت کے لیے موجود ہے، مُلْک و بیرونِ مُلْک