Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat
جا۔تیرا مقام آخری آیت کے نزدیک ہے جسے تو پڑھے گا۔([1])یعنی ہر آیت پر اسے ایک درجہ بلندی عطا کی جائے گی * بُخاری شریف کی روایت ہے، محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے ([2])* دارمی شریف میں حدیث ہے، فرمایا: جب فرشتوں نے قرآن سُنا تو بولے: خُوشخبری ہے اس اُمّت کے لیے جن پر قرآن نازِل ہوا، خوشی ہے اُن سینوں کے لیے جو اِسے یاد کریں گے اور خوشی ہے اُن زبانوں کے لیے جو اِس کی تلاوت کریں گی۔ ([3])
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! قرآنِ کریم حِفْظ کرنا بہت ہی اعلیٰ نیکی ہے۔ کوشش کیجیے! خُود قرآنِ کریم حِفْظ کر لیں، روزانہ دو دو، چار چار آیتیں یاد کرتے رہیں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! کبھی تو مکمل کر ہی لیں گے * اگر یہ نہ کر پائیں تو کچھ سُورتیں ہی یاد کر لیں۔
خُود سوچئے نا؛ کتنی عجیب بات ہے، ہم مسلمان ہیں، برسوں سے نمازیں پڑھتے ہیں مگر افسوس! ہمیں نماز میں پڑھنے کےلیے صِرْف سُورۂ اِخْلاص ہی یاد ہے۔ زیادہ نہیں تو کم از کم * آخری 10 سُورتیں یاد کر لیجیے! * سُورۂ مُلْک * سُورۂ یسین * سُورۂ رحمٰن یاد کر لیجیے! جتنا یاد کریں گے، اتنا ہی فائدہ ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: جس سینے میں کچھ بھی قرآن نہ ہو، وہ وِیْران گھر کی طرح ہے۔([4])
یعنی جیسے گھر کی زِینت اُس کے رہنے والوں سے ہے، یُونہی دِل کی زِینت قرآنِ کریم ہے، جس دِل میں قرآن ہی نہ ہو، وہ بالکل ویران ہے۔