Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat
میری اُمَّت کی اَفْضَل ترین عبادت ہے۔([1])
رَجَب شریف میں پڑھنے کی دُعا
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ!رَجَب شریف کی آمد ہو چکی ہے، رَجَب بہت بابرکت اور عزّت و حُرمت والا مہینا ہے، جنّتی صحابی حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: رَجَب شریف کا مہینا آتا تو اللہ پاک کے مَحْبُوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم یہ دُعا کیا کرتے:
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان
ترجمہ: اے اللہ پاک! تُو ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکتیں عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔([2])
آئیے! ہم بھی یہ دُعا پڑھ لیتے ہیں:
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
مَشْہُور مُفَسِّرِ قرآن، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ علیہ اِس حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں: اِس دُعائے مصطفےٰ (صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) کا مطلب یہ ہے کہ اے اللہ پاک! رجب میں ہماری عبادتوں میں بَرَکت دے اور شعبان میں خشوع و خضوع عطا کر اور رمضان کو پانا، اس میں روزے رکھنا، راتوں کو عبادت کرنا نصیب فرما۔ ([3])