Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

میں رحمت، مغفرت، دوزخ سے آزادی کا سائِل ہوں

مہِ رمضان کے صدقے میں فرما دے کرم مولا

بَراءَت دے عذابِ قبر سے، نارِ جہنّم سے

مہِ شعبان کے صدقے میں کر فضل و کرم مولا

عبادت میں، ریاضت میں، تلاوت میں لگا دے دِل

رجب کا واسطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولا([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیج بونے کا مہینا

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! ماہِ رجب جاری ہے،یہ نیکیوں کا مہینا ہے* خوب خوب تِلاوتِ قرآن کیجیے!*عِبَادات پر کمر باندھ لیجیے! *نفل روزےرکھنے کا اہتمام کیجیے، حدیث ِپاک کے مُطَابِق رَجَب کے پہلے دِن کا روزہ 3سال ، دوسرے دِن کا روزہ 2 سال کااور تیسرے دِن کا روزہ ایک سال کا کَفّارَہ ہے، پھر ہر دِن کا روزہ ایک ماہ کا کَفّارَہ ہے۔ ([2])

 لہٰذا جلدی کیجیے! رمضان کا انتظار مت کیجیے! آج اور ابھی سے ہی نیکیاں کرنا شروع کر دیجیے! صُوفیائے کرام فرماتے ہیں: رجب بیج بونے کا مہینا ہے، شعبان پانی دینے کا اور رمضان شریف فصل کاٹنے کا مہینا ہے،یعنی رجب میں نوافِل میں خوب کوشش کرو! شعبان میں اپنے گناہوں پر آنسو بہاؤ اور رمضان میں اللہ پاک کو راضی کر کے اس کھیت کو خیریت سے کاٹو!([3])


 

 



[1]...وسائِلِ بخشش، صفحہ:98۔

[2]...جامع صغیر، صفحہ:311-312، حدیث:5051۔

[3]...مرآۃ المناجیح، جلد:2، صفحہ:330 بتغیر ۔