Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat
میں ہزاروں مدرسے موجود ہیں، اب تک کئی لاکھ بچے مدرسۃ ُالمدینہ سے قرآنِ کریم حِفْظ و ناظرہ کی تعلیم حاصِل کر چکے ہیں، آپ بھی اپنے بچوں کو مدرسۃُ المدینہ میں داخِل کروائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! حافِظِ قرآن کا والِد ہونے کی سَعَادت ملے گی، رَبِّ کریم نے چاہا تو میدانِ محشر میں عزّتوں کو تاج نصیب ہو گا۔
سینےمیں ہےقرآن کی دولت کا خزانہ ہیں ربّ کی امانت کےامیں حافظ قرآں
محشر میں عطاہوگا انھیں اذنِ شفاعت امّت کے مددگار و مُعِیْں، حافظ قرآں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہ علیہ حافِظِ قرآن تھے، آپ ہر دِن اور رات میں 2 مرتبہ ختمِ قرآن فرمایا کرتے اور ہر ختمِ قرآن پر غیب سے آواز آتی تھی:اے مُعِیْنُ الدِّیْن!ہم نے تیرا ختمِ قرآن قبول کیا۔([1])
اے عاشقانِ رسول! دیکھا آپ نے ہمارے آقا،ہند کے راجہ،خواجہ صاحِب رَحمۃُ اللہ علیہ عِبَادت و رِیاضت بالخصوص تِلاوتِ قرآن سے کیسا لگاؤ رکھتے تھے۔
اللہ اکْبَر! ہمارے آقا، ہند کے راجہ رَحمۃُ اللہ علیہ تو روزانہ 2 بار ختم قرآن کریں اور ہم عاشقانِ خواجہ سے پورے مہینے(Month) بلکہ پورے سال میں ایک بار بھی قرآنِ کریم ختم نہ ہو؟یہ کیسا عشق اور کیسی محبّت ہے؟خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہ علیہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے روزانہ تلاوتِ قرآنِ کریم کا مَعْمُول بنانے کی کوشش کیجیے اور اِس کی برکات