Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

شوقِ تِلاوت کا قابِلِ رشک انعام

حضرت ثابِت بُنَانی رَحمۃُ اللہ علیہ بہت نیک، پرہیز گار بندے تھے، آپ رَحمۃُ اللہ علیہ ہمیشہ دِن کے وقت روزہ رکھتے اور ساری رات عبادت کیا کرتے تھے، حضرت ثابِت بُنَانی رَحمۃُ اللہ علیہ کو تِلاوتِ قرآن کا بہت شوق تھا، روزانہ ایک ختمِ قرآن کیا کرتے تھے۔([1])

اِس کی بَرَکت سے آپ رَحمۃُ اللہ علیہ پر ایسا کرم ہوا کہ رَشْک آتا ہے۔ چنانچہ وفات کے بعد دورانِ تدفین (Burial)اچانک ایک اینٹ (Brick)سَرَک کر اندر چلی گئی، لوگ اینٹ اُٹھانے کے لیے جب جھکے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ آپ رَحمۃُ اللہ علیہ قبر میں کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے ہیں۔ آپ رَحمۃُ اللہ علیہ کے گھر والوں سے جب مَعْلُوم کیا گیا تو شہزادی صاحِبَہ نے بتایا: والِدِ محترم رَحمۃُ اللہ علیہ روزانہ دُعا کیا کرتے تھے: یا اللہ پاک! اگر تُو کسی کو وفات کے بعد قبر میں نماز پڑھنے کی سعادت عطا فرمائے تو مجھے بھی یہ شرف عطافرمانا۔([2]) منقول ہے: جب بھی لوگ حضرت ثابِت بُنَانی رَحمۃُ اللہ علیہ  کے مَزارِ پُر اَنْوار کے قریب سے گزرتے تو قبرِ اَنْور سے تِلاوتِ قرآن کی آواز آرہی ہوتی تھی۔([3])

دہن میلا نہیں ہوتا، بدن میلا نہیں ہوتا    خُدا کے اَوْلیا کا تو کفن میلا نہیں ہوتا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! خُوب تِلاوتِ قرآن کی سَعَادت پائیے! حضرت ثابِت بُنانی رَحمۃُ اللہ علیہ کی طرح دِل میں تڑپ بھی رکھیے! کیا خبر ہم پر بھی کرم ہو، جُونہی تنہائی کے گھر قبر


 

 



[1]...حلیۃ الاولیا، جلد:2، رقم:2575، صفحہ:364۔

[2]...حلیۃ الاولیا، جلد:2، رقم:2568، صفحہ:362۔

[3]...حلیۃ الاولیا، جلد:2، رقم:2583، صفحہ:366۔