Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat
آنکھوں پر لگا دیا، بَس قرآنِ کریم آنکھوں پر لگنے کی دیر تھی، اِس کی بَرَکت سے اُس کی دونوں آنکھیں روشن ہو گئیں۔([1])
عزت کی نگاہوں سے دیکھنے کی برکت
اِسی ضمن میں خواجہ حُضُور رَحمۃُ اللہ علیہ نے ایک اور واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: ایک بہت گنہگار شخص تھا، اُس کے گُنَاہوں کے سبب لوگ اُس سے نفرت کرتے تھے، سمجھانے والے اُسے بہت سمجھاتے مگر وہ گُنَاہ نہیں چھوڑتا تھا، آخر وہ اِسی حال میں موت کے گھاٹ اُتر گیا، مَرنےکے بعد اُسے کسی نے خواب میں دیکھا کہ سر پر تاج سجائے، جنّتی لباس پہنے فرشتوں کے ساتھ جنّت کی طرف جا رہا ہے۔ خواب دیکھنے والے نے پوچھا: تُو تَوبڑا گنہگار تھا، یہ سَعَادت کیسے نصیب ہوئی؟ جواب دیا: دُنیا میں مجھ سے ایک نیکی ہوئی، وہ یہ کہ میں جہاں کہیں قرآنِ کریم دیکھ لیتا تھا، کھڑا ہو کر بڑی عزّت کی نگاہوں سے اسے دیکھا کرتا تھا، بس اِسی نیکی کی بَرَکت سے اللہ پاک نے مجھے بخش دیا۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ!کیا شان ہے اللہ پاک کے پاکیزہ کلام قرآنِ کریم کی...!! کاش! ہم اس عظیمُ الشَّان کتاب قرآنِ کریم کی قدر کریں، قرآنِ کریم کو دیکھنا بھی عِبَادت ہے، اِسے چُھونا بھی عِبَادت ہے، اِسے پڑھنا بھی عِبَادت ہے اور سُبْحٰنَ اللہ!کیسی عِبَادت ہے؟اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:قرآنِ کریم کا ایک حرف پڑھنے پر 10 نیکیاں ملتی ہیں۔([3])
ایک حدیث شریف میں ہے:اَفْضَلُ عِبَادَۃِ اُمَّتِیْ قِرَاءَۃُ الْقُرْآنِ قرآنِ کریم پڑھنا