Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat
پتا چلا؛ یہ ہم نہیں ہیں جو ذِکْرِ اَوْلیا کرتے ہیں بلکہ یہ تَو رَبِّ کریم کی عِنَایت و مہربانی ہے کہ ہم جیسوں سے اپنے مَحْبُوب بندوں کا ذِکْرِ پاک کروا رہا ہے۔
اللہ پاک اپنی یہ عِنَایت ہم پر ہمیشہ رکھے، کاش! مَرتے دَم تک ذِکْرِ مصطفےٰ کرتے رہیں، ذِکْرِ صحابہ، ذِکْرِ اَہْلِ بیت سے زبان ہر وقت تَر رہے، کاش! ساری زِندگی ذِکْرِ اَوْلیا کرتے کرتے گزر جائے۔
خُدا کا ذِکْر کرے، ذِکْرِ مصطفےٰ نہ کرے ہمارے منہ میں ہو ایسی زباں خُدا نہ کرے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! چَھٹی شریف کی نسبت سے ذِکْرِ خواجہ حُضُور رَحمۃُ اللہ علیہ کرنے، سننے کی سعادت حاصِل کرتےہیں۔ آج ہمارا موضوع ہے: خواجہ حُضُور کی قرآن سے محبّت(Khwaja Huzoor's love for the Quran)۔ آئیے! پہلے ایک اِیْمان افروز واقعہ سنیے! پِھر اپنے موضوع کی طرف بڑھیں گے۔
حُضُور خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں اپنے پِیر صاحِب شیخ عثمان ہاروَنی رَحمۃُ اللہ