Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat
کے تحت چلنے والی مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں سلسلہ وار قرآنی بیانات کا سلسلہ جاری ہے* شعبہ کورسز کے ذریعے مُدرِّس کورس ، مدنی قاعدہ کورس اور اس کے علاوہ کئی کورس قرآن کریم کو سمجھنے سمجھانے کے لیے کروائے جاتے ہیں* یونہی مختلف ایپلی کیشنز مثلاً مدنی قاعِدہ، القرآن الکریم، قرآن مع تفسیر، قرآن ٹیچر وغیرہا بھی جاری کی جا چکی ہیں۔
اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید برکتیں عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم
اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ! مری جھولی بھر دے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار اجتماع
پیارے اسلامی بھائیو!درست اسلامی عقائد سیکھنے، عشقِ مصطفےٰ سے دل کو مُنَوّر کرنے، صحابہ و اہل بیت ِ اَطْہَار رَضِیَ اللہ عنہمکی محبّت حاصِل کرنے کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائے۔ 12 دینی کاموں میں حصّہ لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اس کی خوب برکتیں نصیب ہوں گی۔12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار اجتماع بھی ہے۔
آپ سے التجاء ہے کہ ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کیا کیجیے! * دِینی اجتماع میں بیٹھنے اور ذِکْر کرنے والوں کی اپنی تو کیا شان ہو گی! حدیثِ پاک کے مُطَابِق جو ان کے پاس بیٹھ جائے، وہ بھی محروم نہیں رہتا۔ ([1])