Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!          جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

تلاوتِ قرآن سُنَّت ہے

فرمانِ آخری نبی، رسول ہاشمیصَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم: (1):میری اُمَّت کی اَفْضَل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔([1])

اے عاشقانِ رسول! قرآنِ کریم کی تِلاوت کرنا سُنَّت ہے۔ ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کثرت سے قرآنِ کریم کی تلاوت فرمایا کرتے تھے *حضرت عائشہ صدیقہ  رَضِیَ اللہ عنہ ا فرماتی ہیں: کوئی چیز آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کو تِلاوت سے نہ روکتی تھی *آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم رات کی نماز میں کبھی کبھی پُوری سورۂ بقرہ اور سُورَۂ آلِ عمران کی تلاوت فرمایا کرتے تھے *روزانہ رات کو سُوْرَۂ سجدہ، سُورَۂ ملک، سورۂ بنی اسرائیل، سورۂ زُمَر، سُوْرَۂ کافرون، سُوْرَۂ فلق اور سُوْرَۂ ناس کی تلاوت کر کے سویا کرتے تھے۔

اللہ پاک ہمیں بھی خوب تِلاوتِ قرآن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

الٰہی خوب دے شوق قرآں کی تلاوت کا

شَرَف دے گنبدِ خضرا کے سائے میں شہادت کا

مختلف سنّتیں سیکھنے کے لیے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد:3، حصہ:16، اور شیخ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید


 

 



[1]...شُعَبُ الْاِیْمان، باب:تعظیم قرآن، جلد:2، صفحہ:347، حدیث:2004 ۔