Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat
رات تقریبا 8 بجےاِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہو گا جس میں امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں ۔
* سلسلۂ عالیہ چِشتیہ کے عظیم پیشوا، سلطانُ الہند خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہ علیہ کی نورانی سیرت اور حیرت انگیز کرامات پر مبنی ایمان افروز رسائل ، جنہیں مکتبۃ ُالمدینہ نے شائع ہے کیا ہے ؛(1): خوفناک جادوگر(2):کراماتِ خواجہ(3):فیضانِ خواجہ غریب نواز (4):فیضانِ غریب نواز۔
اِن رسائل میں آپ خواجہ صاحب رَحمۃُ اللہ علیہ کی مبارَک سیرت اور آپ کی اِسْلام کے لیے کی جانے والی خدمات کے بارے میں جان سکیں گے۔
رسالہ خوفناک جادوگر کو 10 روپے جبکہ بقیہ تین رسائل کو مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 20/20 روپے میں قیمتاً حاصلِ فرمائیے، خود بھی مُطالَعَہ کیجیے، دوسروں کو بھی تحفے میں پیش کیجیے۔
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نےفرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])