Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

بابا فرید رَحمۃُ اللہ علیہ وہ ہستی ہیں، جنہوں نے ساری زندگی اللہ پاک کا ذِکْر کرتے گزاری، اب میں دیکھنے آتا ہوں کہ واقعی اُن کا چرچا ہو رہا ہے، وہ اللہ پاک کا ذِکْرکرتے تھے، اب مخلوق فرید فرید کرتی ہے۔ ([1])

اَوْلیا کی محبّت دِلوں میں ڈال دی جاتی ہے

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا(۹۶)(پارہ:16،سورۂ مریم:96)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:بیشک وہ جو ایمان لائے اور نیک اعمال کیے، عنقریب رحمٰن اُن کے لیے محبّت پیدا کردے گا۔

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ، حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدا  رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں: میں نے رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  سے اِس آیتِ کریمہ کی وضاحت پوچھی توفرمایا: اے علی! جو اِیمان لاتا اور نیک اعمال کرتا ہے، اللہ پاک مسلمانوں کے دِلوں میں اُس کی محبّت رکھ دیتا ہے، فرشتے بھی اُس سے محبّت کرتے ہیں اور نیک لوگوں کے دِلوں میں بھی اُس کی عزّت رکھ دی جاتی ہے۔ ([2])

حدیثِ پاک میں ہے: جب کوئی بندہ اللہ پاک کا مَحْبُوب (یعنی پیارا ) ہو جاتا ہے تو فرشتوں کو بھی اُس سے محبّت کرنے کا حکم ہوتا ہے اور ثُمَّ یُوْضَعُ لَہُ الْقَبُوْلُ فِی الْاَرْضِ پھر زمین میں اُس بندے کی مَقْبولیت رکھ دی جاتی ہے (یعنی لوگوں کے دِل اُس کی طرف مائِل کر دئیے جاتے ہیں)۔([3])


 

 



[1]...مہر منیر، صفحہ:430، 431 خلاصۃً۔

[2]...نوادرالاصول،الاصل التاسع والخمسون والمائۃ فی المقۃ...الخ،جلد:1،صفحہ:426 ۔

[3]...مسلم،کتاب البر و الصلۃ و الآداب،باب اذا احب اللہ عبدا ...الخ،صفحہ:1016،حدیث:2637۔