Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

حُضُور کا * کبھی داتا صاحِب * تَو کبھی اعلیٰ حضرت۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ اَلحمدُ للہ! ہم قرآن بھی سُناتے ہیں، احادیث بھی سُناتے ہیں، ابھی دیکھیے گا، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بیان میں کتنی آیات اور کتنی احادیث پیش کی جائیں گی، رہی نماز تَو اَلحمدُ للہ! دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول دُنیا بھر میں، مسجد مسجد ، دُکان دُکان جا کر نماز سکھاتے ہیں۔ آج کے دَور میں شاید کوئی دوسرا پلیٹ فارم (Platform)ایسا نہ ہو، جہاں باقاعِدَہ نماز کورس کروایا جاتاہو، آپ کی دعوتِ اسلامی اَلحمدُ للہ! فیضانِ نماز کورس بھی کرواتی ہے۔

باقی رہی یہ بات کہ ہم ذِکْرِ اَوْلیا کیوں کرتے ہیں؟ اِس تَعَلُّق سے عرض ہے کہ ہم ذِکْرِ اَوْلیا نہیں کرتے، ہم کون ہوتے ہیں، اِن بلند شانوں والوں کا ذِکْر کرنے والے، یہ تو اللہ پاک کا کرم ہے، اُس کی عنایت ہے کہ ہم جیسے گنہگاروں کو ذِکْرِ اَوْلیا کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔

اب مخلوق فرید فرید کر رہی ہے

پِیر مہر علی شاہ صاحِب رَحمۃُ اللہ علیہ جو بلند رُتبہ عالِمِ دِین، سیّد زادے اور بہت بڑے ولئ کامِل ہیں، آپ ہر سال بابا فرید رَحمۃُ اللہ علیہ کے مَزار شریف پر حاضِری دیا کرتے تھے، ایک مرتبہ آپ پاکپتن تشریف لے گئے تو کسی بدعقیدہ نے پوچھ لیا: آپ تو عالِمِ دِین ہیں، آپ بھی مَزاروں پر جاتے ہیں؟ پِیر مہر علی شاہ صاحِب رَحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا: میں یہاں قرآنی آیت کی تفسیر آنکھوں سے دیکھنے آتا ہوں۔ اُس بدعقیدہ نے حیرانی سے پوچھا: کس آیت کی تفسیر؟ فرمایا: اللہ پاک کا فرمان ہے:

فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ (پارہ:2، سورۂ بقرہ:152)

تَرجَمۂ کَنزالْایمان: تو میری یاد کرو میں تمہارا چرچا کروں گا۔