Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat

تمام اسلامی بھائیوں سے التجا ہے کہ سحری اجتماعات میں بھی شرکت کریں اور نفل روزے رکھنے کی بھی کوشش فرمائیں۔ہو سکے تو رَجَب شریف کے روزوں کی تحریک میں شامِل ہو جائیں، اِس مبارک ماہ میں جو اسلامی بھائی یا اسلامی بہن * 7روزے رکھنے کا شرف حاصِل کرے وہ Best*جو 4روزے رکھنے کا شرف حاصِل کرے وہ Better*جو 2روزے رکھنے کا شرف حاصِل کرے وہ Goodہے۔ ہمت کیجیے! نیّت کیجیے!آپ بھی اِس تحریک کا حصّہ بنیے! اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرماے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی اور خدمت قرآن

پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی فیضانِ اولیا ہے ، اَلحمدُ للہ!اللہ والوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے قرآن کی خدمت کرنے اور تعلیمات قرآن کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے ۔اَلحمدُ للہ!* خدمت قرآن کے پیش نظر اب تک ہزاروں مدارس المدینہ (بوائز & گرلز) ملک و بیرون ملک قائم کر چکی ہے۔ جس میں لاکھوں بچے اور بچیاں مفت ناظرہ و حفظ قرآن کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں* ہزاروں مقامات پر مدارس المدینہ (بالغان و بالغات) لگائے جا رہے ہیں جس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں قرآن کریم پڑھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں *مکتبۃُ المدینہ کے ذریعے مدنی قاعدہ، ترجمۂ قرآن کنزالایمان مع خزائن العرفان، تفسیر صراط الجنان سمیت ایک درجن سے زائد کتابیں لاکھوں ہزاروں کی تعداد میں شائع کی جا چکی ہیں* مدنی چینل کے ذریعے 15 سے زائد سلسلے جو قرآن کریم کے سمجھنے سمجھانے سے مُتَعَلِّق ہے  نشر ہو چکے ہیں * شعبہ امام مساجد