Book Name:Khuwaja Huzoor Ki Quran Se Muhabbat
سمیٹئے، گھر میں تلاوتِ قرآن ہوتی رہے گی تو رحمتوں کا نُزول ہو گا اور بلائیں، آفتیں(Calamities) دُور ہوں گی۔تلاوتِ قرآن کا شوق پانے کے لیے 3 فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سنیےاور روزانہ تلاوتِ قرآن کرنے کے لیے تیار ہو جائیے!
(1):اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:قرآن پڑھا کرو! بے شک جو دِل قرآنِ کریم کا حافِظ ہو، اللہ پاک اُس دِل کو عذاب نہیں دیتا۔([1]) (2):حضرت اَبُو سعید خُدری رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، اللہ پاک کے مَحْبُوب نبی، مکی مَدَنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اللہ پاک فرماتا ہے:جو بندہ تِلاوتِ قرآن اور میرے ذِکْر میں مَصْرُوف ہونے کے سبب مجھ سے مانگ نہ سکے، میں اُسے مانگنے والوں سے زیادہ اَفْضَل عطا فرماتا ہوں،مزید فرمایا:جس طرح اللہ پاک اپنی تمام مخلوق سے اَفْضَل ہے، ایسے ہی اللہ پاک کا کلام بھی باقی تمام کلاموں سے اَفْضَل و اعلیٰ ہے۔([2]) (3):ہمارے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اَفْضَلُ عِبَادَۃِ اُمَّتِیْ قِرَاءَۃُ الْقُرْآنِ قرآنِ کریم میری اُمَّت کی اَفْضَل ترین عبادت ہے۔([3])
عبادت میں، ریاضت میں، تلاوت میں لگا دے دِل
رجب کا واسطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولیٰ([4])