Book Name:Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam
تعبیر بھی بتاؤ...!! سِطِّیْح نے کہا: بادشاہ سلامت...!! عنقریب ایک نبی تشریف لانے والے ہیں، اُن کے آنے سے سب ظالِم حکومتیں ختم ہو جائیں گی (دُنیا میں عدل و انصاف کی روشنی پھیل جائے گی)۔ اُس نے مزید کہا: آخر زمانے (یعنی قیامت) تک اُن نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکا چرچا رہے گا۔ ([1])
مچی ہے دُھوم پیمبر کی آمد آمد ہے حبیبِ خالقِ اَکبر کی آمد آمد ہے
کیا ہے سبز علم نصب بامِ کعبہ پر کہ دو جہان کے سروَر کی آمد آمد ہے
نہ کیوں ہو نور سے تبدیل کفر کی ظلمت خدا کے ماہِ منوّر کی آمد آمد ہے
ہے جبرئیل کو حکمِ خدا خبر کردو کہ آج حق کے پیمبر کی آمد آمد ہے
خوشی کے جوش میں ہیں بلبلیں بھی نغمہ کناں چمن میں آج گلِ تر کی آمد آمد ہے
دوزانو ہو کے اَدَب سے پڑھو صلوۃ و سلام عزیزو خلق کے مصدر کی آمد آمد ہے
جمیلؔ قادری کہہ دے کھڑے ہوں اہل سنن ہمارے حامی و یاوَر کی آمد آمد ہے([2])
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو! اِس سے ایک تو یہ پتا چلا کہ آمدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکی برکت ہے کہ دُنیا پر جو اندھیرا چھایا ہوا تھا، اس نُور کی آمد سے وہ اندھیرا چھٹ گیا۔ پِھر یہ بھی پتا چلا کہ مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکا چرچا قیامت تک رہے گا، یعنی آپ کے بعد کوئی نیا نبی تشریف نہیں لائے گا، قیامت تک بس آپ ہی کا ذِکْرِ پاک بلند رہے گا۔
اچھا یہ بات سِطِّیْح کو کیسے پتا چلی؟ جنّات کے ذریعے، جنّات کو کہاں سے پتا چلی؟ فرشتوں کے پاس سے، پتا چلا؛ آمدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمسے پہلے فرشتوں میں بھی