جذباتِ امیرِ اہلِ سنت

تذکرہ صالحین

مفتی عبدالحلیم  رضوی اشرفی رحمۃُ اللہِ علیہ کی دعوتِ اسلامی سے محبت

ماہنامہ جولائی 2021ء

اِس وقت دعوتِ اسلامی ایک عالم گیر تحریک ہے لیکن ابتدائی دور میں دعوتِ اسلامی کی مخالفت اور بائیکاٹ کیا جا رہا تھا۔ اُس نازک دور میں فقیہِ اہلِ سنّت ، خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند ، محسن و سرپرستِ دعوتِ اسلامی مفتی عبدُ الحلیم صاحب  رحمۃُ اللہِ علیہ  نے مخالفتوں کی آندھی اور طوفان میں تنِ تنہا کھڑے ہو کر اعلان کیا : “ دعوتِ اسلامی اہلِ سنّت کی پاسبان ، مسلکِ اعلیٰ حضرت کی ترجمان اور سوادِ اعظم کے عقائد و نظریات کی نگہبان ہے۔ اہلِ سنّت کے عوام و خواص کوچاہئے کہ وہ جان و دل سے دعوتِ اسلامی کی امداد اور اعانت کریں! اس کے خلاف جتنے فتاویٰ  ہیں وہ حسد یا غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ ان فتاویٰ کی کوئی حقیقت نہیں۔ ان فتاویٰ کی پرواہ نہ کریں۔ بےتأمّل دعوتِ اسلامی کو اپنائیں اور اسے گھر گھر پہنچائیں۔ کل قیامت میں دعوتِ اسلامی کی حمایت اور اس میں آپ کی شمولیت سے متعلق اگر پُرسش ہوئی تو رب کی بارگاہ میں عبدُ الحلیم اس کا جواب دہ اور ذمّہ دار ہوگا۔ “ خصوصاً ہندوستان میں تو دعوتِ اسلامی کی جس قدر قبلہ مفتی صاحب نے حمایت کی ہے اور اس دینی تحریک کے لئے آپ نے جتنی قربانیاں دی ہیں شاید وہ شمار سے باہر ہیں۔ (فتاویٰ حلیمیہ سے ماخوذ)

دعوتِ اسلامی کے لئے آپ کی قربانیوں اور دعوتِ اسلامی کے  نزدیک  آپ کی قدر و قیمت اور اہمیت کا اندازہ امیرِ اہلِ سنّت حضرت  علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  کے اس جملے سے بخوبی ہو جاتا ہے جو آپ نے حضور فقیہِ اہلِ سنّت  کی تعزیت کے موقع پر فرمایا : “ اگر اس وقت مفتی عبد الحلیم صاحب  رحمۃُ اللہِ علیہ  ساتھ نہ دیتے ، توہو سکتا تھا کہ دعوتِ اسلامی ہند سے ختم ہو جاتی۔ “ (تعزیتی پیغام)

مفتی صاحب کی دعوتِ اسلامی والوں سے محبتیں

بڑی شفقت و محبت والے :

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّ ظِلُّہُ العالی نے فرمایا : 2005میں اراکینِ شوریٰ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے ہند کے سفر پر گئے تھے تو جب خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند ، محسن و سرپرستِ دعوتِ اسلامی ، حضرت علّامہ مفتی عبدالحلیم صاحب  رحمۃُ اللہِ علیہ  نے ہماری دعوت کی تھی ، بڑی شفقت و محبت دی اور آپ نے بڑا کرم فرمایا۔ اس کے بعد بھی مزید ایک دو بار اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے ہند جانا ہوا تو اس وقت بھی مفتی صاحب  رحمۃُ اللہِ علیہ  نے بڑی شفقت فرمائی تھی ، اللہ پاک مفتی صاحب کو غریقِ رحمت فرمائے ، اٰمین۔  (مدنی مذاکرہ ، 14رمضان المبارک1442ھ ، بعد نمازِ تراویح)

 سب جگہ جانا پڑتا ہے :

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری حضرت علّامہ مفتی عبدالحلیم صاحب  رحمۃُ اللہِ علیہ  کے بارے میں فرماتے ہیں : اَلحمدُلِلّٰہ میں نے ہند میں مفتی صاحب سے بہت ملاقاتیں کی ہیں ، مدینے شریف اور عرب امارات میں بھی ملاقاتیں کی ہیں ، کمال کی شخصیت تھے ، بڑے شفیق ، بڑے مہربان ، بڑے عاجزی والے تھے۔ مجھے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ جب مفتی صاحب امیرِ اہلِ سنّت سے ملاقات کے لئے پہلی بار شاید 1990میں پاکستان تشریف لائے تو ہمارے گھر ہی قیام فرما ہوئے ، مجھے ہی مفتی صاحب کی ڈرائیوری کا شرف ملتا اور میں ہی مفتی صاحب کو امیرِ اہلِ سنّت کے پاس لے جاتا تھا۔ اس دور میں مفتی صاحب مجھے بابو ، بابو عبدالحبیب کہتے تھے ، میں نے مفتی صاحب سے اس دور میں ہی کہہ دیا تھا کہ آپ نے جب مجھے بیٹا کہا ہے تو بیٹا بنا کر رکھئے گا۔ جب مجھے پتا چلتا کہ مفتی صاحب کی طبیعت خراب ہے تو میں مفتی صاحب کو فون کرتا اور باقاعدہ بیٹے کی طرح ناراضی کا اظہار کرتا کہ میں نے آپ کو سفر کرنے سے منع کیا تھا ، آپ کیوں اتنا سفر کرتے ہیں؟ تو مفتی صاحب فرماتے ہیں : کیا کروں بابو! لوگ مانتے ہی نہیں ہیں اِدھر سے بلاتے ہیں ، اُدھر سے بلاتے ہیں سب جگہ جانا پڑتا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ مفتی صاحب کی زندگی کا اکثر وقت ٹرین میں گزرتا تھا ، پورے پورے مہینے کی ٹرین کی ٹکٹیں بُک ہوتی تھیں۔ بزرگوں کا قول ہے : زمین کے اوپر کام اور زمین کے اندر آرام۔ مفتی صاحب نے زمین پر دن رات دینی کام کیا ہے اللہ کی رحمت سے اِنْ شَآءَ اللہ زمین کے اندر آرام سے رہیں گے ، اللہ پاک مفتی صاحب کو غریقِ رحمت فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان سے جنّت میں ہماری ملاقات کروائے ، اٰمین۔

مفتی صاحب کے سوئم کے موقع دعوتِ اسلامی  پر ایصال ثواب

قراٰنِ پاک

15ہزار855

متفرق پارے

1لاکھ40 ہزار680

سُورۂ یٰسٓ شریف

1لاکھ96ہزار982

سُورۂ مُلک

7لاکھ15ہزار430

سُورۂ رحمٰن

86ہزار849

سُورۂ واقعہ

95ہزار359

سُورۂ مُزَّمِّل

26ہزار441

چاروں قُل شریف

11لاکھ57ہزار93

سُورۂ فاتحہ

20لاکھ22ہزار724

سُورۂ اِخلاص

1کروڑ35لاکھ91ہزار113

مختلف سُورتیں

11لاکھ86ہزار17

آیتِ کریمہ

2کروڑ49لاکھ63ہزار318

بِسْمِ اللہ شریف

1کروڑ29لاکھ67ہزار617

آیتُ الکُرسی

10لاکھ92ہزار162

کلمہ طیبہ

10کروڑ89لاکھ45ہزار557

مختلف ذِکْر و اَذکار

2کروڑ62لاکھ35ہزار283

دُرودِ پاک

70کروڑ63لاکھ94ہزار171

دُرودِ تاج

41ہزار677

دُرودِ تُنَجِّینا

48ہزار711

عمر بھر کی نیکیاں ایصال ثواب کرنے والے

1لاکھ29ہزار843

تسبیحِ فاطمہ

64لاکھ22ہزار722

نَوافل کا ثواب

1لاکھ39ہزار638

نَفل روزوں کا ثواب

2ہزار844

متفرق اَوراد

3لاکھ17ہزار195

 


Share

Articles

Comments


Security Code