حضرت علّامہ مولانا محمود خان قاسمی

تعزیت و عیادت

ماہنامہ جولائی 2021ء

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے گزشتہ دو ماہ (مارچ اور اپریل2021ء) میں تقریباً3ہزار280تعزیت و عیادت سمیت دیگر پیغامات جاری فرمائے ، ان میں سے چند کے نام یہ ہیں :

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے (1)حضرت علّامہ مولانا محمود خان قاسمی (کراچی)[1] (2)حضرت علّامہ قاری محمد انور قمر نقشبندی (U.K)[2] (3)صاحبزادہ حضرت مولانا احتشامُ الحق رضوی جلالی (مہتمم جامعہ جلالیہ تعلیمُ القرآن گوجرہ ، پنجاب)[3] (4)تاجکستان کے بہت بڑے عالم ، حضرت شیخ دامُلّا حکمت اللہ (تاجکستان) [4] (5)حضرت علّامہ مولانا الحاج عبدالمصطفٰے نوری صاحب (مدینۃُ العلماء باڑا شریف ، سیتا مڑھی بہار ، ہند)[5] (6)استاذُ الحفاظ حضرت علّامہ مولانا حافظ قاری محمد خالد جلالی (گوجرانوالہ)[6] (7)حضرت مولانا محمد فاروق رضوی صاحب(جودھ پور ، ہند)[7] (8)سجادہ نشین سیکری شریف حضرت مولانا سیّد محمد نورُ الحسنین نعیمی لطیفی صاحب (سیکری شریف یوپی ، ہند) [8] (9)حضرت مولانا الحاج پیر ابو طاہر محمد عبدالعزیز چشتی نظامی سیالوی صاحب (گوجرانوالہ) [9] (10)استاذُالعلماء حضرت مولانا حافظ شاہ شائق نقشبندی (یزمان منڈی ، بہاول پور)[10] سمیت دیگر کئی عاشقانِ رسول کے انتقال پر ان کے سوگواروں سے تعزیت کی اور مرحومین کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔ نیز امیرِ اہلِ سنّت  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے سینکڑوں بیماروں اور دُکھیاروں کے لئے دُعائے صحت و عافیت بھی فرمائی۔ تفصیل جاننے کے لئے اس ویب سائٹ ، “ دعوتِ اسلامی کے شب و روز “ news.dawateislami.net کا وزٹ فرمائیے۔

مرحوم حضرت علّامہ مولانا الحاج عبدالمصطفٰے نوری صاحب (مدینۃُ العلماء باڑا شریف ، سیتا مڑھی بہار ، ہند) کے صاحبزادے ابوالحسّان مفتی محمد اشتیاقُ القادری  صاحب (جامعہ مدینۃ العلم ، کبیرنگردہلی)کا جوابی پیغام :

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

امیرِ اہلِ سنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری حَفِظَہُ اللہ تعالیٰ وَ دَامَ ظِلُّہ وہ مثالی و بینَ الاقوامی شخصیت ہیں جن کے اَمثال اس دور میں نادِر و مَفقود ہیں۔

اندازہ تو لگائیے کہ دنیا کی عظیم تحریک کے بانی و سرپرست اور بے شمار علمی و دعوتی مصروفیات کے باوجود مجھ جیسے ناکارہ پر اتنا کرم و احسان اور ایسی نادر شفقت و عنایت کہ اپنے بے پناہ قیمتی اوقات  سے وقت نکال کر تعزیت و تَسلِیَہ کے کلمات ارشاد فرمانا اوربکمالِ کرم و عنایت صبر و تحمل کی تلقین فرمانا یقیناً قطعاً ایک عظیم محسن و مشفق اور انتہائی خلیق و غم گسار کا ہی کام ہوسکتا ہے۔ یہ اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ امیرِ اہلِ سنّت دَامَ ظِلُّہ العالی نمونۂ اَسلاف ہیں اور اپنے خُدام پر شفقت و کرم فرمانے میں بے مثال ہیں۔

فقیر قادری کو اب سے کوئی بارہ تیرہ سال پہلے آپ کے درِ دولت پر حاضر ہوکر چند دن فیوض و برکات حاصل کرنے کا موقع میسر آیا ، میں نے اپنی پوری زندگی میں علم و عمل اور نیکی و بھلائی کا ایسا مجسم مجموعہ کبھی نہیں دیکھا ، کتابوں میں اولیاء و صالحین کے جو اَوصاف و اَحوال پڑھ رکھے تھے ان کی عملی تصویر پہلی مرتبہ “ الیاس قادری “ کی شکل میں قریب سے دیکھ کر آنکھوں کو نور اور دل کو سُرور کی جو کیفیات حاصل ہوئیں ان کے انوار و برکات کو الفاظ میں بیان کرنا مجھ ناتواں کے لئے تقریباً ناممکن ہے۔

کثرتِ کار و ہجومِ اَفکار کے اس عالَم میں میرے لئے یہ امر بھی کسی عجوبے سے کم نہیں کہ حضرت امیرِ اہلِ سنّت مَدَّ ظِلُّہ العالی مجھ ناکارہ و گم نام سے متعدد بار فون کے ذریعہ گفتگو فرماچکے ہیں اور میرے حالات دریافت فرماکر مجھے دعاؤں سے نواز چکے ہیں ، بلکہ اسے عجوبہ نہ کہہ کر فقیر اسے آپ کی کرامت سمجھتا ہے کہ اتنی بڑی تنظیم کے بانی کی یادداشت کا یہ عالَم کہ مجھ جیسا شخص جو رابطہ رکھنے میں بھی اَز حد گیا گزرا ہے اور کسی قابلِ ذکر کام کے لائق بھی نہیں ہے ، اسے یاد رکھنا یقیناً میرے نزدیک ایک خارِقِ عادت اَمر ہے ، جب کہ ہم لوگوں کا حال یہ ہے کہ ہم اپنے سو دو سو متعلقین سے بھی رابطہ رکھنے میں ناکام نظر آتے ہیں اور سَہو و نِسیان کا شکار رہتے ہیں۔

ربِّ کریم حضرت امیرِ اہلِ سنّت دَامَ ظِلُّہ العالی کا سایۂ علم و فضل و کرم سلامت رکھے اور آپ کے فیوض و برکات سے عالَمِ اسلام کو تاقیامت مستفیض و مستفید و مستنیر فرمائے۔



[1] تاریخِ وفات : 27جُمادَی الاُخریٰ1442ھ مطابق 13جنوری 2021ء

[2] تاریخِ وفات : 24رجب المرجب 1442ھ مطابق 9مارچ 2021ء

[3] تاریخِ وفات : پہلی شعبان المعظم 1442ھ مطابق 16مارچ 2021ء

[4] تاریخِ وفات : رمضان المبارک1442ھ کی پہلی رات مطابق 13اپریل 2021ء

[5] تاریخِ وفات : 2رمضان المبارک 1442ھ مطابق 15اپریل 2021ء

[6] تاریخِ وفات : 10رمضان المبارک 1442ھ مطابق 23اپریل 2021ء

[7] تاریخِ وفات : 14رمضان المبارک 1442ھ مطابق 27اپریل 2021ء

[8] تاریخِ وفات : 11رمضان المبارک 1442ھ مطابق 24اپریل 2021ء

[9] تاریخِ وفات : 15رمضان المبارک 1442ھ مطابق  28اپریل 2021ء

[10] تاریخِ وفات : پہلی رمضان المبارک 1442ھ مطابق  14اپریل 2021ء


Share

Articles

Comments


Security Code