علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ جولائی 2021ء

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)ارشدِملّت حضرت مولانا پیر ابُوالبرکات محمّدارشدسُبحانی (خانقاہ سراجیہ ، کندیاں شریف میانوالی ، بانی وسرپرستِ اعلیٰ ماہنامہ ارشدیہ) : اَلحمدُلِلّٰہ میں “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ منگواتا رہتا ہوں اور میرے ذاتی کُتب خانہ “ ارشدی لائبریری “ میں اس کے کئی شمارے موجود ہیں۔ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اسم بامُسمّٰی ہے۔ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ واقعی فیضانِ مدینہ ہے ، یہ مدینہ طیبہ کے فیضان (علومِ دینیہ ، اسلامیہ اور شرعیہ) کو چہار دانگ عالَم میں بانٹ رہا ہے۔ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے مطالعہ سے فیضانِ مدینہ کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سوادِ اعظم اہلِ سنّت و جماعت (مسلکِ اعلیٰ حضرت) کے عظیم و پاکیزہ اعتقادی اور نظریاتی مشن کو بڑی جرأت و تیزی کے ساتھ پوری دنیا میں پھیلانے کا ایک ایسا عظیم فریضہ سرانجام دے رہا ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔

 (2)مجھے میرا میگزین (ماہنامہ فیضانِ مدینہ) موصول ہوگیا ہے۔ مجھے اس کا صفحہ اور طباعت کا انداز دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ، معلومات بھی بہت مفیداور دلچسپ ہیں ، ہر چیز کو ایک اچھے انداز میں ترتیب دیا گیا ہے ، میری رائے ہے کہ (اِنْ شآءَ اللہ)اس تنظیم کی دن بدن ترقی نہیں رکے گی کیونکہ اس نے ٹیکنالوجی اور ترقی کے تمام نئے ذرائع اپنائے ہیں۔ (بنتِ مقبول ، اسکول ٹیچر ، کراچی)

متفرق تأثرات

(3)اَلحمدُ لِلّٰہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علمِ دین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ، اس کے ذریعے سے ہمیں بزرگوں کے اَعراس کا علم ہوتا ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، مجھے اس میں نگرانِ شوریٰ کی تحریر “ فریاد “ بہت اچھی لگتی ہے۔  (عبدالجبار عطاری ، پاکپتن شریف)

(4)اَلحمدُلِلّٰہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا مضمون “ کیا آپ جانتے ہیں؟ “ میں نےپڑھا تو مجھے کافی علم ملا کیونکہ اس میں میں نے ایسی باتیں پڑھیں جن کا مجھے پہلے علم نہیں تھا۔ اللہ پاک “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو مزید ترقی عطا فرمائے ، اٰمین۔ (رضوان عطاری ، ڈی جی خان)

(5) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علم کا خزانہ ہے ، اس سے بزرگوں کے اعراس ، اسلامی بہنوں کے شرعی احکام اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے کافی ساری باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کونظرِ بد سے محفوظ فرمائے اور مزید ترقی عطا فرمائے ، اٰمین۔ (بنتِ حسين ، نیک اعمال کابینہ ذمہ دار ، ايران)

(6)مجھے میگزین پڑھنے کا بہت شوق تھا ، جب میں نے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا سنا تو فوراً اس کی بکنگ کروالی۔ اَلحمدُ لِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علم کا خزانہ ہے اور اس میں معلومات ہی معلومات ہیں ، مجھے اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔               (بنتِ خالد عطاریہ ، راولپنڈی)

(7) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا سلسلہ “ اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل “ بہت خوب اور بہت معلوماتی ہے ، اس سے کافی پرابلمز حل ہوجاتی ہیں۔ (بنتِ مظفر ، گجرات پاکستان)

(8)مَا شآءَ اللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت اچھا لگتا ہے ، خاص طور پر بچّوں کے ماہنامہ کی کہانیاں بہت اچھی ہوتی ہیں۔  (بنتِ رانا محبوب ، کراچی)


Share

Articles

Comments


Security Code