فیضانِ صحابیات سرگودھا
الحمد للہ مرشدِ کریم کے فیضان سے مالا مال دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مرکز بنام فیضانِ صحابیات قربان چوک نزد زیڈ ایم گرلز ہائی اسکول شفقت انڈسٹری ایریا اسلام پورہ سرگودھا کا باقاعدہ افتتاح 23 مارچ 2020 بروز بدھ کو دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں کی دھومیں مچانے والے مبلغِ دعوتِ اسلامی اور نگرانِ کابینہ محمد سلیم عطاری کے دستِ مبارک سے ہوا۔فیضانِ صحابیات کی اس جگہ کو ایک عاشقِ رسول تاجر اسلامی بھائی حاجی محمد شفقت صاحب نے ثواب کی نیت سے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے لئے عارضی طور پر پیش کیا ہوا ہے۔اللہ کرے کہ وہ خود یا کوئی اور اس جگہ کو خرید کر فیضانِ صحابیات کے لئے وقف کر دے۔
آفسز کی تعداد:
الحمد للہ فیضانِ صحابیات سرگودھا میں یہ 3 آفسز انتہائی منظم انداز میں دین کا پیغام عام کرنے میں مصروفِ عمل ہیں:
1. فنانس ڈیپارٹمنٹ
2. ڈونیشن باکس
3. شعبہ روحانی علاج
اوقات کار:
· صبح 9بجے اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں کئی اسلامی بہنیں انتہائی ذوق و شوق کے ساتھ شرکت فرماتی ہیں۔
· ہر اتوار کو صبح 8 تا دوپہر 1 بجے تک روحانی علاج کا بستہ لگتا ہے۔جہاں مفت استخارہ وتعویذات و وظائف کی سہولت سے کثیر اسلامی بہنیں فائدہ اٹھا تی ہیں۔
فیضانِ صحابیات سرگودھا کی خصوصیت:
الحمدللہ فیضانِ صحابیات سرگودھا میں رہائشی کورسز،مدنی مشوروں اور مختلف لرننگ سیشنز کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔
Comments