Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Yusf Ayat 60 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(53) | Tarteeb e Tilawat:(12) | Mushtamil e Para:(12-13) | Total Aayaat:(111) |
Total Ruku:(12) | Total Words:(1961) | Total Letters:(7207) |
{وَ لَمَّا جَهَّزَهُمْ
بِجَهَازِهِمْ:اور جب ان کا سامان
انہیں مہیا کردیا۔} حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ
اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں ’’حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اُن
بھائیوں کی بہت عزت کی اور بڑی خاطر و مُدارات سے اُن کی میزبانی
فرمائی، ان میں سے ہر ایک کا اونٹ غلے سے بھر دیا اور سفر کے دوران جس
چیز کی ضرورت درپیش ہو سکتی تھی وہ بھی عطا کر دی۔ ‘‘ جب حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان کا سامان
انہیں مہیا کر دیا تو ان سے فرمایا ’’تم اپنے جس بھائی کو والد
محترم کے پاس چھوڑ آئے ہو اسے میرے پاس لے آؤ ،کیا تم یہ بات
نہیں دیکھتے کہ میں ناپ مکمل کرتا ہوں اور اس
میں کوئی کمی نہیں کرتا ،اگرتم اس کو لے آؤ گے تو ایک اونٹ
غلہ اس کے حصہ کا اور زیادہ دوں گا اور کیا تم دیکھتے
نہیں کہ میں سب سے بہتر مہمان نواز ہوں ، اور اگر تم
اس بھائی کو میرے پاس نہیں لاؤ گے جو تمہارے والد کے پاس موجود ہے تو
تمہارے لیے میرے پاس کوئی غلہ نہیں اور نہ تم غلہ حاصل کرنے کے لئے
میرے قریب پھٹکنا۔ (خازن،
یوسف، تحت الآیۃ: ۵۹-۶۰، ۳ /
۲۹-۳۰)
{ قَالُوْا:انہوں نے کہا۔} حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بھائیوں نے کہا: ہم اس کے باپ سے اس
کے متعلق ضرور مطالبہ کریں گے اور خوب کوشش کریں گے
یہاں تک کہ ہم اسے لے آئیں اور بیشک ہم ضرور یہ کام
کریں گے جس کا آپ نے ہمیں حکم دیاہے۔ (خازن، یوسف، تحت الآیۃ: ۶۱، ۳ / ۳۰)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.