Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Furqan Ayat 44 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰖ
اٰیاتہا 77

Tarteeb e Nuzool:(42) Tarteeb e Tilawat:(25) Mushtamil e Para:(18-19) Total Aayaat:(77)
Total Ruku:(6) Total Words:(1032) Total Letters:(3823)
44

اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَهُمْ یَسْمَعُوْنَ اَوْ یَعْقِلُوْنَؕ-اِنْ هُمْ اِلَّا كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ سَبِیْلًا(44)
ترجمہ: کنزالعرفان
یا کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ ان میں اکثر لوگ سنتے یا سمجھتے ہیں ؟ یہ تو صرف جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی بدتر گمراہ ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمْ تَحْسَبُ: یا یہ سمجھتے ہو۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، وہ مشرکین اپنی شدتِ عناد کی وجہ سے نہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بات سنتے ہیں ، نہ دلائل و بَراہین کو سمجھتے ہیں  بلکہ یہ بہرے اور نا سمجھ بنے ہوئے ہیں ،یہ تو صرف جانوروں  کی طرح ہیں  بلکہ ان سے بھی بدتر گمراہ ہیں  کیونکہ چوپائے بھی اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی تسبیح کرتے ہیں  اور جو انہیں  کھانے کو دے اس کے فرمانبردار رہتے ہیں  اور احسان کرنے والے کو پہچانتے اور تکلیف دینے والے سے گھبراتے ہیں ، نفع دینے والی چیز کی طلب کرتے، نقصان دینے والی چیز سے بچتے اور چراگاہوں  کی راہیں  جانتے ہیں ، یہ کفار ان سے بھی بدتر ہیں  کہ نہ اللہ تعالٰی کی اطاعت کرتے ہیں ، نہ اس کے احسان کو پہچانتے ہیں ، نہ شیطان جیسے دشمن کی ضَرَررسانی کو سمجھتے ہیں ، نہ ثواب جیسی عظیم نفع والی چیز کے طالب ہیں  نہ عذاب جیسی سخت نقصان دہ اور ہلاکت میں  مبتلا کرنے والی چیز سے بچتے ہیں ۔( خازن، الفرقان، تحت الآیۃ: ۴۴، ۳ / ۳۷۴، مدارک، الفرقان، تحت الآیۃ: ۴۴، ص۸۰۴، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links