Book Name:Safar e Meraj Ke Waqiat
ہاشمی، صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ماہِ رجب شریف میں یہ دُعا پڑھا کرتے:
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان
ترجمہ: اے اللہ پاک! تُو ہمارے لیے رجب اور شعبان میں برکتیں عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔([1])
آئیے! ہم بھی یہ دُعا پڑھ لیتے ہیں:
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! خوش قسمت اسلامی بھائی اور دیگر عاشقانِ رسول کی ایک تعداد اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے مقدس جذبے سے سرشار ہوکر قافلوں میں سفر کرتی ہی رہتی ہے ۔ویسے ہے تو یہ بڑا مشکل کام مگر یاد رکھئے نیکی کی دعوت دینا او ر اس کی راہ میں مشقت اُٹھانا سُنّتِ انبیاہے؛ *انبیائے کرام *صحابۂ کرام *نیک لوگ نیکی کی دعوت دینے کے لیے گھروں سے نکلتے *دور دُور علاقوں میں جاتے *ہجرت کرتے اور *مشقت اُٹھا کردِین کا پیغام عام کیا کرتے تھے *پہلوں کی قربانیوں ہی سے ہم تک دِین پہنچا ہے۔
آپ بھی قافلے میں سَفَر کرنے کی نیت کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں