Safar e Meraj Ke Waqiat

Book Name:Safar e Meraj Ke Waqiat

27رجب کے روزے کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! روزہ جسمانی صِحّت کا بھی ضامن ہے اور روحانی صِحّت کا بھی ضامِن ہے۔ اَلْحَمْدُ للّٰہ! رجب شریف کا مُبارَک مہینا اپنی برکتیں لٹا رہا ہے، نفل روزوں کا گویا موسمِ بہار چل رہا ہے، ہمیں چاہیے کہ ان بابرکت دنوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے خُوب روزے رکھیں، نیکیاں بھی کمائیں اورروزہ رکھنے کی فضیلت کے حق دار بنیں۔ کل چوں کہ 27رجب شریف ہے لہٰذا آئیے 27 رجب شریف کے روزے کے فضائل سنتے ہیں:* حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو کوئی 27 رجب کا روزہ رکھے،اللہ پاک اُس کے لیے ساٹھ مہینوں کے روزوں کا ثواب لکھے گا۔([1]) * حضرت سلمان فارسی  رَضِیَ اللہ عنہ سے مروی ہے : اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مَدَنی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو قِیام (عبادت ) کرے تو گویا اُس نے سو سال کے روزے رکھے اور یہ رَجَب کی ستائیس تاریخ ہے۔([2])

شعبان کے روزوں کی فضیلت

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! شعبان شریف بھی تشریف لانے ہی والا ہے۔ یہ مہینا بھی بڑی برکتوں، عظمتوں والا ہے، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کَثْرت کے ساتھ نفل روزے اسی مہینے میں رکھا کرتے تھے۔ اس ماہِ ذیشان میں بھی نفل روزوں کی کَثْرت کا ذہن بنائیے! مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صدیقہ  رَضِیَ اللہ عنہ ا فرماتی ہیں: پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کو میں نے شعبان شریف سے زیادہ کسی مہینے


 

 



[1]... فضائل شہر رجب للخلال، صفحہ:76، حدیث:18۔

[2]...شعب الایمان،باب الصیام، فصل فی تخصیص شہر رجب...الخ، جلد:3صفحہ:374،حدیث:3811۔