Book Name:Safar e Meraj Ke Waqiat
کس کے لیے ہیں؟تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:یہ اُس کے لیےہیں،جو نَرْم گفتگو کرے،کھانا کھلائے،مُتَوَاتِر روزے رکھے اور رات کو جب لوگ سوئے ہوئے ہوں تو اٹھ کر اللہ پاک کے لیے نَماز پڑھے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! نماز تحفۂ مِعْراج بھی ہے، مُؤمن کے حق میں مِعْراج بھی ہے۔ مِرْقَاۃُ المَفَاتِیْح میں ہے:اَلصَّلَاۃ ُمِعْرَاجُ الْمُؤْمِننماز مُؤمن کی مِعْراج ہے۔ ([2])
اس پیاری پیاری عِبَادت یعنی نماز میں مِعْراجِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی یاد بھی رکھی گئی ہے۔ جی ہاں! عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: مِعْراج کی رات ہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جب بارگاہِ رَبُّ العِزّت میں حاضِر ہوئے تو آپ نے عرض کیا: اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّیِّبَاتُ (یعنی تمام قولی فعلی اور مالی عبادتیں اللہ پاک ہی کے لیے ہیں) اللہ پاک نے اس کے جواب میں فرمایا: اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَ رَحْمَۃُ اﷲ ِوَبَرَکَاتُہٗ(سلام ہو آپ پر اے نبی! اور اللہ پاک کی رحمتیں اور برکتیں)، اس پر رسولِ رحمت، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دوبارہ عَرض کیا:اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلیٰ عِبَادِ اللہ الصَّالِحِیْنَ (سلام ہو ہم پر اور اللہ پاک کے نیک بندوں پر)۔ ([3])
جب پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مِعْراج سے واپس تشریف لائے تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اُمّت کو اَلتَّحِیَّات کی تعلیم دی اور اس میں یہی مُبارک