Book Name:Safar e Meraj Ke Waqiat
میری زبان تَر رہے ذِکْر و دَرُود سے بےجا ہنسوں کبھی نہ کروں گفتگو فُضُول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! شبِ معراج محبوبِ خُدا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے بہت سارے عجائبات دیکھے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دُنیوی وقت کے مُطَابِق ایک سیکنڈ بھر میں جتنے عجائبات دیکھ لیے تھے، اُن عجائبات کو دیکھنا تو بہت ہی دُور کی بات، ہم اس کو کئی گھنٹوں میں بھی بیان نہیں کر سکتے۔ آپ اندازہ لگائیے! سیرتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے صِرْف چند سیکنڈز جب ایسے ہیں تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پُوری سیرتِ پاک کو بیان کرنا کس کے بَس میں ہو سکتا ہے...؟ اسی لیے تو ہم کہتے ہیں:
زندگیاں ختم ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے تیرے اوصاف کا اِک باب بھی پُورا نہ ہوا
خیر! تمام عجائباتِ معراج تو میں بیان کر ہی نہیں سکتا، چند روایات عرض کی ہیں، آئیے! آخر میں ایک سبق آموز رِوایت خاص اس لمحے سے مُتَعَلِّق سُن لیتے ہیں، جب پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اللہ پاک کے حضور قربِ خاص میں حاضِر تھے۔
دِن کو رات، رات کو دِن بنا لو...!!
روایت ہے: شبِ معراج محبوبِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے عرض کیا: يَا رَبِّ!دُلَّنِي عَلٰى شَيْءٍ اَتَقَرَّبُ اِلَيْكَ اے مالِکِ کریم! میری ایسے عمل کی طرف راہنمائی فرما، جس کے ذریعے میں تیرا قرب حاصِل کر لُوں۔
(اب یہاں دیکھیے! یہ سُوال جواب ہمارے سکھانے کے لیے ہیں، ورنہ مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تو پہلے ہی ایسے قربِ خاص میں حاضِر ہو چکے تھے، جہاں کوئی بھی پہنچ ہی نہیں سکتا، نہ اِس سے زیادہ