Safar e Meraj Ke Waqiat

Book Name:Safar e Meraj Ke Waqiat

اللہ پاک ہمیں ان کرم نوازیوں پر شکر کی توفیق بخشے۔ مَدَّاحِ حبیب مولانا جمیلِ رضوی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:

اپنے مَحْبوب کی اللہ نے اُمّت میں کِیَا       سُنِّیو...! مِل کے کرو شکرِ خُدا آج کی رات

خیر! میں روایت سُنا رہا تھا۔ حضرت ابراہیم  علیہ السَّلام  نے پیارے مَحْبُوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کے ذریعے اُمّت کو سلام پہنچایا، پِھر فرمایا: اے مَحْبُوب نبی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! اپنی اُمّت کو فرمائیے کہ جنّت پاک اور زَرْخَیز زمین ہے اور خالی میدان کی صُورت ہے۔ بےشک یہاں کے باغات سُبْحٰنَ اللہ! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ اور اللہ اَکْبَر ہیں۔ ([1])

یعنی جنّت کی زمین خالی ہے، بندہ سُبْحٰنَ اللہ! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ اور اللہ اَکْبَر کہتا ہے تو اس کے لیے جنّت میں درخت لگتے رہتے ہیں۔ لہٰذا اے پیارے مَحْبُوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  اپنی اُمّت سے فرمائیے! ان کلمات کا کثرت سے ذِکْر کیا کریں تاکہ جنّت میں اُن کےلیے زیادہ سے زیادہ باغات لگتے رہیں۔

مَاشَآءَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! کیسی پیاری نصیحت ہے۔ کوشش کیجیے! کثرت سے اللہ پاک کا ذِکْر کرنے کی عادَت بنائیے! ایک بار سُبْحٰنَ اللہ کہنے میں کتنی دیر لگے گی، کبھی گھڑی کا دھیان رکھ کر (مثلاً Stop watch چلا کر) کر پڑھ کر دیکھیے! ایک سیکنڈ میں 2سے 3مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ آسانی سے پڑھا جا سکتا ہے۔ یعنی صِرْف سیکنڈز کا کام ہے اور اس کا اَجْر کتنا ہے؟ ایک مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ کہنے سے جنّت میں ایک درخت لگ جاتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ۔


 

 



[1]... الانس الجلیل، جلد:1، صفحہ:130 ۔