Book Name:Safar e Meraj Ke Waqiat
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
اللہ پاک کے آخری نبی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمان ہے:
كُلُّ كَلَامٍ لَا يُذْكَرُ اللهُ تَعَالٰي فِيْه فَيُبْدَاُ بِهٖ وَ بِالْصَّلَاةِ عَلَیَّ فَهُوَ مَمْحُوْقٌ مِنْ كُلِّ بَرَكَةٍ
ترجمہ: ہر وہ بات جو اللہ پاک کے ذکر اور مجھ پر درود بھیجے بغیر شروع کی گئی وہ ہر برکت سے محروم اور خالی ہے۔([1])
نبی کی شان میں ہو جس قدر درود پڑھو محبّو! پاؤ گے جنّت میں گھر، درود پڑھو
خدا تو بھیجے ہے صَلُّوْا وَ سَلِّمُوْا کا خطاب تم ایسے بیٹھے ہو کیوں بے خبر، درود پڑھو
جو اپنے کاموں کا انجام نیک چاہتے ہو ہر ایک کام میں تم پیشتر، درود پڑھو
نبی کے صدقے تمہاری مُراد ہو حَاصِل دُعاکے اوّل و آخر اگر درود پڑھو
ہزار درد کو یہ اِک دوا کفایت ہے جو پیش آئے ذرا بھی خطر، درود پڑھو([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد