Book Name:Safar e Meraj Ke Waqiat
گی * قافلے میں فرض عِلْمِ دِین سکھایا جاتا ہے *سنّتیں سکھائی جاتی ہیں *تَہَجُّد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے * نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع ملتا ہے *قافلے کی برکت سے دُعائیں پُوری ہونے*مشکلات ٹلنے *بیماریوں سے شِفا ملنے کے بھی سینکڑوں واقعات ہیں *ایسا بھی ہوا کہ قافلے میں سَفَر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لیے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کرم فرمایا، خواب میں تشریف لائے اور شرکائے قافلہ کو دیدار کا جام پلا دیا۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! چند ضَروری اعلانات سُن لیجیے! *ہر ہفتے امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ مدنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی مدنی چینل پر عشاء کے بعد (تقریباً 8 بجے)اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہو گا جس میں امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں * رمضان کریم ایک مقدس مہینا ہے، جس میں مسلمان روزے رکھ کر اللہ پاک کے حکم کو بجا لاتے اور اللہ پاک کی رضا حاصِل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس مہینے کے فضائل و اعمال اور رَوزے کے مسائل کو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ نے بہت آسان انداز تحریر فرمایا ہے،کتاب کا نام ہے: فیضانِ