Book Name:Safar e Meraj Ke Waqiat
پیار بھرے انداز میں مجھے اجتماعی سُنّت اعتکاف میں شرکت کی دعوت دی، ان کا حکمت بھرا اور پیارا انداز دیکھ کر میرا دِل چوٹ کھا گیا اور میں رمضان شریف میں اجتماعی اعتکاف میں شرکت کے لیے فیضانِ مدینہ جا پہنچا۔ دورانِ اعتکاف مبلغین اسلامی بھائیوں کے سُنّتوں بھرے بیانات، پُرسوز مناجات اور رِقَّت انگیز دُعاؤں سے میرے دِل کی دُنیا بدل گئی، میں نے پچھلے گُنَاہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ دینی ماحول سے وابستہ ہو گیا، اس کی برکت سے میرے کردار(Character) اور گُفتار میں مثبت تبدیلیاں (Positive Changes)آنے لگیں، میں نے عمامے شریف کا تاج بھی سجا لیا، سُنّت کے مطابق داڑھی شریف بھی رکھ لی اور اَلْحَمْدُ للّٰہ!نمازوں کا پابند بھی بن گیا۔
آئیں گی سُنتیں، جائیں گی شامتیں مدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
تم سدھر جاؤ گے، پاؤ گے برکتیں مدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آپ کی اپنی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی، اس وقت 80 سے زائد شعبہ جات میں دین کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔اَلحمدُ للہ! *کنز المدارس بورڈ (Kanzul Madrasah Board)کے نام سے دعوتِ اسلامی کا اپنا تعلیمی بورڈ ہے *ہزار ہا جامعات و مدارسُ المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) قائم ہیں، جن میں حفظ و ناظرہ، عالِم کورس(درسِ نظامی)، مختلف تَخَصُّصَات (Specialization)، فرائض علوم کورسز کروائے جاتے ہیں *جامعات و مدارسُ المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) میں طلبا کی تعداد لاکھوں میں ہے *بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو قرآن کریم کی تعلیم دینے کے لیے کئی ہزار مدارس