Book Name:Mohabbat e Auliya Ke Fazail
کرم ہو واسطہ کُل اولیا کا مِرا ایماں پہ مولیٰ خاتمہ ہو
اِلٰہی ہوں بہت کمزور بندہ نہ دُنیا میں، نہ عقبیٰ میں سزا ہو([1])
اس لئے ہمیں چاہئے کہ * صحابہ و اَہْلِ بیت کے ساتھ * اَوْلیائے کرام کے ساتھ خُوب محبّت کریں * اس پاکیزہ اور ایمانی محبّت کو دِل میں قائِم رکھنے کے لئے کوششیں(Efforts) بھی کرتے رہیں * ان کی پاکیزہ سیرت پڑھتے رہیں * ان کے ذِکْر کی محافِل سجاتے رہیں * صِرْف و صِرْف عاشقانِ صحابہ و عاشقانِ اَوْلیاء ہی کے پاس بیٹھیں * انہیں کے ساتھ دوستی رکھیں * اَوَّل تو سوشل میڈیا کا استعمال ہی سخت خطرناک ہے، اگر سوشل میڈیا(Social Media) استعمال(Use) کرتے بھی ہیں، تب بھی صِرْف و صِرْف عاشقانِ رسول، عاشقانِ صحابہ و اَوْلیا ہی کی گفتگو سُنیں، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! یہ پاکیزہ اور ایمانی محبّت دِل میں مضبوط رہے گی، یہ محبّت مضبوط رہی تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ایمان سلامت لے کر دُنیا سے رخصت ہوں گے۔
آپ جیسا پِیر ہوتے کیا غرض در در پھروں آپ سے سب کچھ مِلا یاغوثِ اعظم دست گیر!
راستہ پُر خار، منزل دُور، بَنْ سُنسان ہے المدد! اے رہنما! یا غوثِ اعظم دست گیر!
اب سرہانے آؤ! مرشِد اور مجھے کلمہ پڑھاؤ دم لبوں پر آ گیا یاغوثِ اعظم دست گیر!([2])
اَوْلیائے کرام سے بغض رکھنے سے بچئے
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے اَوْلیائے کرام سے محبّت کے فضائل اور اس کی برکات سُنیں، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ذِہن میں رکھئے! کہ اَوْلیائے کرام سےبغض رکھنا، ان کی