Mohabbat e Auliya Ke Fazail

Book Name:Mohabbat e Auliya Ke Fazail

تھا؟ شاید اکثریت(Majority) اُن لوگوں کی ہو گی، جو اس دور کے بادشاہ یا وزیر یا بڑے بڑے مالداروں کے نام بھی نہیں جانتے ہوں گے مگر قربان جائیے!  * غوثِ پاک   رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کا نام بھی معلوم ہے  * ان کی سیرت کے واقعات بھی معلوم ہیں  * ان کی کرامات بھی معلوم ہیں  * ان کے نام کی محفلیں بھی سجتی ہیں  * ان کے نام کی گیارہویں شریف بھی کرتے ہیں، آخر کیا وجہ ہے؟ اپنے دِل سے پوچھ کر دیکھئے! صِرْف ایک جواب ملے گا:  * غوثِ پاک   رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  اللہ پاک کے نیک بندے تھے  * وہ راتوں کو عِبَادت کیا کرتے تھے  * غوثِ پاک   رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  روزے رکھنے والے تھے  * غوثِ پاک   رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نمازیں پڑھنے والے تھے  * چونکہ وہ اللہ پاک کے محبوب بندے تھے  * اس لئے ہم ان سے محبّت کرتے ہیں۔

اور جو صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا کی خاطِر آپس میں محبّت کرنے والے ہیں، ان کی کیا شان ہے؟ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: اُن کے چہرے نُور سے جگمگا رہے ہوں گے، اُن پر نُور چھایا ہوا ہو گا اور وہ اس وقت بےخوف ہوں گے، جب لوگ خوف زدہ ہوں گے اور وہ اس وقت بےغم ہوں گے، جب لوگ غمگین ہوں گے۔([1])

عرشِ اِلٰہی کا سایہ پانے والے

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! اَوْلیائے کرام سے محبّت کرنے والوں کی کیسی نِرالی شان ہے، حدیثِ پاک کی مشہور کتاب مُسْلِم شریف میں ہے، رسولِ خُدا، احمدِ مجتبیٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: بے شک روزِ قیامت اللہ پاک فرمائے گا: میرے جلال(یعنی میری عظمت) کی خاطِر  آپس میں محبّت رکھنے والے کہاں ہیں؟ آج جبکہ کہیں کوئی سایہ نہیں ہے، میں انہیں اپنے عرش کا سایہ عطا فرماؤں گا۔([2])


 

 



[1]...ابو داؤد،کتاب البیوع،باب فی الرہن،صفحہ:561،حدیث:3527۔

[2]...مسلم،کتاب البر و الصلۃ و الآداب،باب فی فضل الحب فی اللہ ،صفحہ:996،حدیث:2566۔