Mohabbat e Auliya Ke Fazail

Book Name:Mohabbat e Auliya Ke Fazail

صدقے بلا حِساب جنّت میں داخِل ہو جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

مَحفُوظ سَدا رکھنا شہا!  بے اَدَبوں سے       اور مُجھ سے بھی سَرزَد نہ کبھی بے اَدَبی ہو([1])

   12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: علاقائی دورہ

پیارے اسلامی بھائیو!  پُرفِتَن دَور ہے، فتنے مختلف انداز سے سَر اُٹھا رہے ہیں، ایسے حالات میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا دِینی ماحول اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے، اپنے دِل میں عشقِ رسول بڑھانے، صحابۂ و اَہْلِ بیت  اور اَوْلیائے کرام کی محبّت کے چراغ سینے میں جلانے کے لئے اس دینی ماحول کے ساتھ وابستہ(Linkup) ہو جائیے اور استقامت کے ساتھ وابستہ رہئے! 12 دِینی کاموں میں بھی خُوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے!اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام: علاقائی دورہ بھی ہے  * حدیثِ پاک کا خُلاصہ ہے: جو قدم راہِ خُدا میں خاک آلود ہوں، انہیں جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی([2])  * نیکی کی دعوت دینے، بُرائی سے منع کرنے کے لئے گھر سے نکلنا بھی راہِ خُدا میں نکلنا ہے  * ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نیکی کی دعوت دینے کے لئے بازاروں میں تشریف لے جاتے  * مختلف قبائل میں جا کر بھی نیکی کی دعوت دیاکرتے تھے  * دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بھی اس پیاری ادا کو اداکرنے کوشش کرتے ہیں  * گھر گھر ،دُکان دُکان جا کر نیکی کی دعوت پیش کی جاتی ہے  * لوگوں کو مسجد میں آنےکی دَعْوت دی جاتی ہے  * نمازوں کی ترغیب دِلائی جاتی ہے  * ہم اسے علاقائی دورہ کہتے ہیں  * آپ بھی عاشقانِ


 

 



[1]... وسائلِ بخشش،صفحہ:315۔

[2]... مسند امام احمد،جلد:6، صفحہ:507، حدیث:16356۔