Share this link via
Personality Websites!
428463
7156
رضاؔ کا خاتِمہ بِالخیر ہو گا تِری رحمت اگر شامل ہے یاغوث([1])
وضاحت: اگر آپ کی شفقت و عنایت شامل حال رہی تو اے میرے پیر! اے پیارے غوث پاک! آپ کے سچے عاشق احمد رضا ( رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ) کا خاتمہ اچھا اور بہترین ہوگا۔
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی کیسی نِرالی شان ہے۔ الحمد للہ ! جو غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے دِیوانے ہیں، آپ کے مرید ہیں، ان کے لئے خُوشخبری ہے کہ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا: میرا مرید چاہے کتنا ہی گنہگار کیوں نہ ہو، وہ اس وقت تک نہیں مرے گا، جب تک تَوبہ نہ کر لے۔([2]) اور جو توبہ کر کے دنیا سے جائے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دوزخ سے بچ کر جنت میں پہنچنے میں کامیا ب ہو جائے گا۔
میں جہنَّم میں نہ اَب جاؤں گا اِنْ شَآءَ اللہ رَہنُما تم کو جو میں نے ہے بنایا یاغوث([3])
پیارے اسلامی بھائیو! حضور غوث پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا اپنے مرید کو زندہ کرنا اور توبہ کی تلقین فرمانا ہمارے غوث پاک کی زبردست کرامت ہے۔بعض لوگ اَوْلیائے کرام کی اس طرح کی کرامات سُن کر مختلف شیطانی وسوسوں کا شِکار ہو جاتے ہیں، مثلاً یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ زِندہ کرنا اور موت دینا تو اللہ پاک کے اختیار میں ہے، ایک انسان کیسے مردے زِندہ کر سکتا ہے؟ جو ایک بار موت کے گھاٹ اُتَر گیا، اُس کا دوبارہ لوٹ کر دُنیا میں آنا، زِندہ ہونا ممکن (Possible) ہی نہیں ہے؟ وغیرہ وغیرہ!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami