Book Name:Mohabbat e Auliya Ke Fazail
تاثرات کسی بڑے انقلاب کا پتا دے رہے تھے، وہ لوگ کہنے لگے: ہم غیر مسلم ہیں آپ ہمیں کلمہ طیبہ پڑھا کر مسلمان کر دیجیے! ہم دائرۂ اسلام میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ امیر قافلہ نے فوراً کلمہ طیبہ لَااِلٰہَ اِلاَّاللہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ پڑھا کر ان سب کو مسلمان کر دیا۔ پھر امیرقافلہ نے اسلام لانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی۔ وہ کہنے لگے ہم نے بیان میں قبر کے حالات سنے کہ اچھے کام کرنے والوں کے ساتھ وہ کیا معاملہ کرتی ہے اور بُرے کام کرنے والوں کے ساتھ کیسا بھیانک سلوک کرتی ہے اسلامی تعلیمات کے مطابق آپ کا سنّت پر عمل اور دین و ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنا دیکھ کر دل و دماغ نے گواہی دی کہ اہلِ اسلام ہی حق و سچ کے داعی اور راہِ نجات کے راہی ہیں۔([1])
مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی صدقہ تجھے اے ربّ غفّار! مدینے کا([2])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اوقاتُ الصلاۃ (Prayer Times) ایپ کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے آئی، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت پیاری موبائل ایپلی کیشن بنام اوقاتُ الصلاۃ(Prayer Times) جاری کی ہے * اس ایپلی کیشن کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی مقام کے اوقات اور سمتِ قبلہ معلوم کئے جا سکتے ہیں * اس کے علاوہ پانچوں نمازوں کے اوقات کے ماہانہ ٹائم ٹیبل * اذکار (روحانی علاج) * مدنی چینل ریڈیو * نماز کے اوقات میں موبائل کو سائلنٹ (Silent)کرنے کی سہولت اور اسلامی کیلنڈر موجود ہے۔ اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے اور