Book Name:Mohabbat e Auliya Ke Fazail
رسول کے ساتھ مل کر علاقائی دَوْرہ کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! * سُنّتِ انبیاء پر عَمَل کی سَعَادت ملے گی * نیکی کی دَعْوَت عام کرنے کا ثواب ملے گا * حدیثِ پاک کے مطابق نیکی کی راہ دکھانے والا، نیکی کرنے والے جیسا ہے([1]) * اگر ہماری نیکی کی دعوت سے ایک شخص بھی نیک نمازی بن گیا تو یقین مانیئے! وارے ہی نیارے ہو جائیں گے * (جس دِن اور جس مقام پر علاقائی دورہ ہوتا ہو، وہ بتا ئیے! مثلاً کہئے!) ہر بُدھ کو نمازِ عَصْر کے بعد فیضانِ مدینہ کےقریب محلے میں علاقائی دورہ ہوتا ہے، آپ بھی تشریف لے آیا کیجئے! نمازِ عَصْر فیضانِ مدینہ ہی میں پڑھیئے! پھر مِل کر نیکی کی دعوت عام کیا کریں گے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت ثواب ملے گا۔آئیے! آپ کی ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سُناتا ہوں:
ضلع غازی پور (یوپی،ہند) ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے عصر کی نماز کے بعد علاقائی دورہ کے سلسلے میں ایک حجّام کی دوکان پر پہنچے جہاں چند ماڈرن نوجوان خوش گپیوں میں مصروف تھے، رہنما نے آگے بڑھ کر تعارف کروایا تو نیکی کی دعوت دینے والے اسلامی بھائی نے فوراً درد بھرے انداز میں نیکی کی دعوت دینا شروع کر دی۔ نیکی کی دعوت کے بعد انہیں مسجد چلنے کی دعوت دی انہوں نے انکار کیا مگر عاشقانِ رسول کے محبت بھرے اصرار پر بالآخر وہ نماز کے بعد ہونے والے بیان میں شرکت کرنے پر راضی ہو گئے۔ نماز کے بعد جونہی بیان کا آغاز ہوا وہ سبھی آگئے ۔بیان کے اختتام پر دولتِ ایمان کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ایمان کی حفاظت کی فکرکرتے رہنے کا ذہن دیا، اس کے بعد وہ مسجد سے باہر چلے گئے۔ ابھی کچھ قوت ہی گزراہو گا وہ دوبارہ پلٹ آئے ان کے چہروں کے