Book Name:Mohabbat e Auliya Ke Fazail
گوشت اُڑ کر آیا، قیمہ بنے ہوئے گوشت سے بوٹیاں جُدا جُدا ہوئیں اور اپنے اپنے سروں کے ساتھ جُڑ گئیں، 4کے 4پرندہ دوبارہ زندہ ہو گئے، یہ واقعہ بھی سورۂ بقرہ میں تیسرے سپارے میں موجود ہے * اور اَصْحابِ کہف کا واقعہ تو بڑا مشہور و مَعْرُوف ہے، یہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے اُمّتی تھے، ایک ظالِم بادشاہ(Cruel King) کے شَر سے بچنے کے لئے اپنا اِیْمان بچانے کی خاطِر ایک غار میں جا کر سوئے، 300 سال سوتے رہے، 300 سال کے بعد اللہ پاک نے انہیں دوبارہ زِندہ کر دیا۔
غرض؛ مردوں کا زِندہ ہونا یہ کوئی خِلافِ حقیقت بات نہیں ہے، بالکل ممکن ہے، اللہ پاک چاہے تو ایسا ہو سکتا ہے بلکہ ہوتا بھی ہے۔
قلبِ مردہ کو بھی ٹھوکر سے جِلا دو مُرشِد بِالیقیں تم نے تو مُردوں کو جِلایا یاغوث!
آفتوں میں ہوں گرفتار، مدد کو آؤ آہ! دُنیا کے غموں نے ہے ستایا یاغوث!
میں جہنّم میں نہ اب جاؤں گا اِنْ شَآءَ اللہ! رہنما تم کو جو میں نے ہے بنایا یاغوث! ([1])
اے عاشقانِ رسول! اَوْلیائے کرام بہت بلند رُتبہ لوگ ہوتے ہیں، اللہ پاک ان کو بڑی بڑی شانیں عطا فرماتا ہے۔ پارہ: 11، سورۂ یُونُس، آیت: 62 – 63 اور 64 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚۖ(۶۲) الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَؕ(۶۳) لَهُمُ الْبُشْرٰى فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِؕ-لَا تَبْدِیْلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِؕ-ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُؕ(۶۴) (پارہ:11، الیونس:62-64)