Book Name:Mohabbat e Auliya Ke Fazail
کیسے ہو سکتا ہے...؟ جبکہ میں دُنیا و آخرت میں اپنے اَوْلیا کا بدلہ لینے والا ہوں۔([1])
اللہ! اللہ! یہ کیسا غضب والا کلام ہے...!! اَوْلیائے کرام سے دُشمنی رکھنے والوں کو کیسا ڈانٹا گیا ہے...!! تاریخ گواہ ہے، جس نے بھی اَوْلیائے کرام کو تکلیف پہنچائی ہے اس کا انجام عبرتناک(Terrible) ہی ہوا ہے۔
تکلیف پہنچانے والے عبرتناک موت مرے
پیارے اسلامی بھائیو! علّامہ محمد بن یَحیٰ حَلَبی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی اَوْلاد کو بھی اگر کسی نے اَذِیّت پہنچائی تو وہ خود بھی تباہ و برباد ہوا اور اس کی اَوْلاد بھی ہلاک ہو گئی۔ چنانچہ * شیخ احمد بن قاسِم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی اَوْلاد میں سے ہیں، ایک بد بخت نے ایک مرتبہ انہیں سخت تکلیف پہنچائی، ابھی کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ اللہ پاک نے اسے تباہ و برباد کر دیا، یہاں تک کہ اس کی اَوْلاد میں سے کوئی بھی باقی نہ بچا، رَبِّ کائنات نے اس کی نسل ہی مٹا ڈالی * اسی طرح وزِیر ناصِرُ الدِّین نے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی اَوْلادِ پاک کو طرح طرح سے ستایا، یہاں تک کہ اُنہیں شہرِ بغداد سے نکال دیا۔اللہ پاک نے اسے اس گستاخی کی سزا دی اور یہ وزیر انتہائی درد ناک(Painful) طریقے سے موت کے گھاٹ اُتر گیا۔([2])
اللہ پاک ہمیں اَوْلیائے کرام کی گستاخی اور ان کی دُشمنی سے ہمیشہ محفوظ فرمائے۔ اللہ کرے کہ ہمارے دِلوں میں ہمیشہ اَوْلیائے کرام کی محبّت جگمگاتی رہے، کاش! اسی محبّت میں زِندہ رہیں، اسی میں مریں، روزِ قِیامت اس محبّت کے ساتھ ہی اُٹھیں اور اسی کے
[1]...الزہد لاحمد بن حنبل،اخبار موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام، صفحہ:96،حدیث:342۔
[2]... قلائد الجواہر، صفحہ:56۔